?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) شہبازشریف نے بلاول بھٹو کی جانب سے دیا گیا مناظرے کا چیلنج پہلے قبول کیا اور پھر رد کرتے ہوئے کہا کہ کسی مناظرے کی ضرورت نہیں، عوام نے کارکردگی پر پرکھنا ہے، نوازشریف کا مقابلہ کسی جماعت سے نہیں اپنی ہی ماضی کی کارکردگی سے ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ مناظرہ کوئی بری بات نہیں لیکن ہمارے ملک میں رواج نہیں، مناظرہ کیا، میدان اور گھوڑا حاضر ہے 8 فروری کو عوام نے فیصلہ کرنا ہے۔
ووٹ کوعزت دو کا مطلب بھی سمجھاتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا مطلب یہ ہے کہ عوام نے ووٹ دیا اور نوازشریف نے عوام کی خدمت کی۔
اس سے پہلے راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے بلاول بھٹو کا مناظرے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک صاحب نے نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دی، بہتر ہوتا کہ وہ نواز شریف کو مناظرے کے بجائے سندھ کے معائنے کے دعوت دیتے، مناظرہ بھی ہوجاتا، موازنہ بھی ہوجاتا۔
بلاول بھٹو نے شہباز شریف کی جانب سے مناظرے کی معائنے سے مشروط پیشکش کو قبول کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ میں مناظرے اور معائنے کیلئے تیار ہوں، میاں نواز شریف مجھ سے خیرپور گمبٹ میں مناظرہ کرلیں جہاں کا اسپتال پنجاب کے کسی بھی اسپتال سے بہتر ہے اور یہاں علاج بالکل مفت ہے اور میاں صاحب نے تین بار وزیراعظم بننے کے باوجود بھی گمبٹ کا دورہ نہیں کیا یا وہ تھرپارکر آجائیں، وہاں کے انفرااسٹرکچر کا معائنہ بھی ہوجائے گا اور چولستان سے تھرکا موازنہ بھی ہوجائے گا’۔
بلاول کا مزید کہنا تھا کہ تھر میں کوئلے کا منصوبہ جس کے آپ اور آپ کے بھائی مخالفت کرتے تھے، کراچی نہیں بلکہ فیصل آباد کو سستی بجلی فراہم کر رہا ہے، میاں صاحب کراچی کے این آئی سی وی ڈی کے باہر مباحثہ کرلیں جہاں گزشتہ برس پنجاب کے 84 ہزار سے زائد افراد کا علاج ہوا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ایسی سہولیات موجود نہیں ہیں، راہ فرار اختیار نہ کریں، براہ کرم بتائیں کہ کس شہر میں اور کس تاریخ کو آپ کے بھائی نے مباحثہ کرنا ہے’۔


مشہور خبریں۔
کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکیلئے تیارہیں: آرمی چیف
?️ 11 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا
فروری
یمن کا سعودی سے جنگی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:یمن نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی
نومبر
نیتن یاہو نے جنوبی لبنان سے UNIFIL فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیوں کیا؟
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کے جنوب میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی
اکتوبر
حسین عبداللہ سلامہ شام کی عبوری حکومت میں انٹیلیجنس سربراہ مقرر
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ محمو جولانی نے
مئی
مصر میں سوئیڈش سفارتخانے کا اپنی حکومت مخالف بیان
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:قاہرہ میں سویڈن کے سفارت خانے نے جمعے کی شام اسٹاک
جولائی
لبنانی پارلیمنٹ کے رکن نے لبنان کے خلاف نئی جنگ کی وجوہات بتائی
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی قانون ساز نے لبنان کی سرزمین پر قابضین کی
جولائی
شادی کا وقت آگیا، یشمیٰ گل
?️ 25 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) شادی کرنے یا نہ کرنے کی وجہ سے خبروں
دسمبر
خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار، آزادی و خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ فیلڈ مارشل
?️ 14 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ
اگست