?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، جبکہ کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہوگا۔
سپریم کورٹ میں حلف برداری کی تقریب کے بعد جسٹس منصور علی شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی جس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کہا جاتا ہے آپ لوگ کام نہیں کرتے؟ جس کے جواب میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ مقدمات نمٹانے کی شرح دیکھ لیں، کس کے کتنے فیصلے قانون کی کتابوں میں شائع ہوئے سب سامنے ہے، تمام ریکارڈ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’ابھی تو حلف برداری کے بعد چائے پینے آیا ہوں۔‘
سپریم کورٹ کے پیونی جج سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے آپ کے خلاف ریفرنس آرہا ہے، اس پر جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ ’ریفرنس جب آئے گا تب دیکھی جائے گی، کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہونا، اللہ مالک ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، کمرے میں موجود ہاتھی کسی کو نظر نہ آئے تو کیا کہہ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ باقی تمام ججز کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے، اکٹھے چائے بھی پیتے ہیں۔
قبل ازیں سپریم کورٹ میں 6 نوتعینات مستقل ججز اور ایک ایکٹنگ جج نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، چیف جسٹس یحیی آفریدی نے نوتعینات ججز سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز صاحبان، اٹارنی جنرل، ججز کے اہلخانہ، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار کونسل کے عہدیداران اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔
مشہور خبریں۔
ہمیں اپنی سرزمین پر کہیں بھی فوج تعینات کرنے کا حق ہے:روس
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے امریکی نائب وزیر خارجہ کے
جنوری
عراق کے شہر کرکوک میں ایک خطرناک دہشت گرد گروہ کی تباہی
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: عراق کی صوبائی انٹیلی جنس سروس نے ایک بیان جاری
دسمبر
مسئلہ فلسطین کا حل مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے:شاہ اردن
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ
مئی
تل ابیب کو ریاض کے ساتھ معمول پر آنے کے لئے وقت کی ضرورت
?️ 6 جولائی 2022اسرائیل ہیوم اخبار نے امریکی صدر جو بائیڈن کے مقبوضہ علاقوں کے
جولائی
حیفا پر خوفناک حملے کا منظر نامہ
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ مقبوضہ حیفا پر کسی
اگست
بائیڈن حکومت کا اسرائیل پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے دباؤ
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر
نومبر
امریکہ کا ایران پر حملہ؛ عالمی سطح پر مذمتوں کی لہر
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ کے ایران پر حملے کے بعد دنیا بھر میں
جون
مغربی باشندوں کے افغانستان سے نکلنے کا عمل مکمل کرنے کے لیے الٹی گنتی شروع
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ اور اس کے اتحادی کابل ہوائی اڈے سے لوگوں کو
اگست