کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکیلئے تیارہیں: آرمی چیف

کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکیلئے تیارہیں: آرمی چیف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دشمن کی  کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے پاک فضائیہ کی پیہ ورانہ مہارتوں اور کامیابیوں  کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرکےجنگ میں بالادستی حاصل کی جاسکتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے پی اے ایف ائیر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا اور 35 ویں ائیر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا، اس موقع پر انہوں نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور کامیابیوں کوسراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے افسران پر خود کو جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرنے پرزور دیا اور کہا کہ جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرکےجنگ میں بالادستی حاصل کی جاسکتی ہے۔آرمی چیف نے آرڈیننس سینٹر ملیر کراچی میں میجر جنرل سید شہاب شاہد کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرڈیننس سینٹر ملیر کراچی میں کرنل کمانڈنٹ کی تقریب میں بھی شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے میجر جنرل سید شہاب شاہد کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے جبکہ  آرڈنینس کور کی امن اور جنگ میں خدمات کو سراہا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومتنے ترکی کو نیٹو سے نکالنے کا مطالبہ کیا

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے بارے میں ترک حکومت اور صیہونی حکومت کے

محرم کے پہلے عشرے میں کتنے زائرین کربلا پہنچے؟

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ سروسز کمیشن کے وائس چیئرمین نے اعلان کیا

شام میں بشار اسد کی شاندار جیت، مسلسل چوتھی بار کے لیئے ملک کے صدر بن گئے

?️ 28 مئی 2021دمشق (سچ خبریں) امریکا سمیت متعدد مغربی ممالک کی تمام سازشوں کے

ٹرمپ کی ایران کے لیے کیا پالیسی ہوگی؟

?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں:دونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی

کویتی خواتین کا بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:کویتی خواتین نے بھارتی ریاست کرناٹک کے اسکولوں میں حجاب پر

ہم آپریشن ڈان باس میں اپنے مقاصد حاصل کر لیں گے: پیوٹن

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:  روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کی صبح کہا کہ

یوکرین میں فوجی شکست کا انتظار کریں:امریکی سفارت کار

?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:سینئر امریکی سفارت کار نے روس کے خلاف یوکرین کی شکست

اسرائیل کی بقا کو کئی محاذوں سے خطرہ ہے:صیہونی جنرل

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک ریٹائرڈ اسرائیلی جنرل نے اعتراف کیا کہ اگر ہم ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے