کسان مارچ، قیدی لے جانے والی گاڑیاں اور ایمبو لینس خیابان چوک پہنچا دی گئیں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) کسان اتحاد کے احتجاج کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے تازہ بیان جاری کیا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس کے تازہ دم دستے خیابان چوک پہنچ گئے۔

ایف سی کی بھاری نفری بھی خیابان چوک موجود ہے۔ قیدی لے جانے والی گاڑیاں اور ایمبو لینس بھی خیابان چوک پہنچا دی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پر موجود ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مظاہرین کی قیادت چیئرمین خالد باٹھ اور جنرل سیکرٹری عمر امین کررہے ہیں۔ ۔مظاہرین درختوں سے شاخیں توڑ کرلاٹھیاں بنا رہے ہیں اور پتھر بھی اکٹھے کرلئے ہیں۔ اگر مظاہرین نے پیش قدمی کی کوشش کی تو انہیں منتشر کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

اسلام آباد پولیس نے اپیل کی ہے کہ عورتوں اور بچوں سے گزارش ہے کہ اس طرف رخ نہ کریں۔کسی کو بھی کاروبار زندگی میں خلل ڈالنے اور توڑپھوڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

 کسان اتحاد کا فیصل ایونیو پردھرنا چوتھے روزبھی جاری ہے۔ مظاہرین نے آج ڈی چوک کی جانب پیش قدمی کا اعلان کر رکھا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے کہا ہم بجلی کے یونٹ بڑھا دیں گے۔ہمیں ڈرایا دھمکایا گیا، ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا کسان ڈی چوک کی طرف جائیں گے تو کارروائی ہو گی، پولیس کے تمام افسران کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔بلیو ایریا میں تعینات پولیس اور رینجرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ پولیس لاٹھی چارج کرے یا حالات خراب ہوں۔چاہتے ہیں امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔کسانوں کیساتھ بغیر طاقت کے استعمال مذکرات کرنا چاہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

روسی میزائلوں کا پانامہ کے پرچم والے تین جہازوں کو نشانہ

?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:پانامہ کی میری ٹائم ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ روس کی جانب

اگر ٹرمپ صدر بن گئے تو کیا کرنا ہوگا؟ بائیڈن کا اظہار خیال

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر کا بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر آنے والے

33 روزہ جنگ میں حزب اللہ نے امریکہ کے شیطانی منصوبے کو کیسے خاک میں ملایا؟

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونیوں نے جولائی 2006 میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے

کیا فرانس میں خانہ جنگی ہونے جا رہی ہے؟

?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:پیرس کے مضافاتی علاقے میں پولیس کے ہاتھوں ایک 17 سالہ

اگر پاکستان کو بچانا ہے تو کیا کرنا ہوگا؟ عمران خان کی زبانی

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا کہنا ہے

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 776 اضافے سے 65 ہزار پر

?️ 3 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں آج تیزی کا رجحان ہے،

افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے

?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے کینیڈا کی ہائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے