کرپشن کیسز میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے کون لوگ ہیں؟

کرپشن کیسز میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے کون ہیں؟

🗓️

سچ خبریں: نیب کے 179 میگا کرپشن کیسز (جن کی فہرست 2015 میں سپریم کورٹ میں پیش کی گئی تھی) میں سے تقریباً نصف بند یا ختم کر دیے گئے ہیں، اور مستفید ہونے والوں میں نواز شریف، شہباز شریف، پرویز اشرف، چوہدری شجاعت حسین، فردوس عاشق اعوان، آفتاب احمد خان شیرپاؤ، نواب اسلم خان رئیسانی اور دیگر شامل ہیں۔

آصف علی زرداری کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا مقدمہ بھی اس فہرست میں شامل تھا، تاہم انہیں اس مقدمے سے بری کر دیا گیا۔

میگا کرپشن کیسز میں ایچ بی ایل کے سابق سربراہ یونس حبیب، حسین حقانی، سینیٹر سحر کامران، شون گروپ اور دیگر کے خلاف بھی نیب نے انکوائریاں بند کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بدعنوان عناصر سےقانون کے مطابق لوٹی گئی رقوم برآمد کی جائیں

ان 179 مقدمات میں سے اب تک صرف 10 میں سزا سنائی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے معلومات کی تجدید کے بعد بریت کے کیسز کی تعداد 19 ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سپریم کورٹ کی ہدایت پر نیب کی جانب سے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر شیئر کی گئی معلومات کے مطابق مئی 2015 میں سپریم کورٹ میں 179 میگا کیسز کی فہرست جمع کرائی گئی۔

اس وقت ان 179 میگا کرپشن کیسز میں 81 انکوائریاں، 52 تحقیقات اور 46 عدالتی ریفرنسز شامل تھے۔

تقریباً 9 سال بعد ان کیسز کی تفصیلات میں تین انکوائریاں اور چار تحقیقات شامل ہیں، جن میں 87 ریفرنسز زیر سماعت اور 85 کیسز (جن میں زیادہ تر انکوائریاں اور تحقیقات شامل ہیں) 30 اپریل 2024 تک نمٹائے جا چکے ہیں۔

ان 85 کیسز میں ریفرنسز بھی شامل ہیں، جن میں احتساب عدالتوں نے ملزمان کے حق میں یا ان کے خلاف فیصلہ سنایا۔

میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور دیگر کے خلاف رائیونڈ سے شریف خاندان کی رہائش گاہ تک سڑک کی تعمیر کے حوالے سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں نیب نے جولائی 2023 میں تحقیقات بند کر دیں۔

ایف آئی اے میں مبینہ غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں نواز شریف کے خلاف ایک اور تحقیقات کو نیب نے 2017 میں بند کر دیا تھا۔

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، ان کے اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری اور دیگر کے خلاف سہاوا سے چکوال اور مندرہ سے گوجر خان تک دوہری سڑک کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کرنے میں مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی انکوائری بھی نیب نے 2017 میں بند کر دی تھی۔

چوہدری شجاعت حسین کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے مبینہ کیس میں نیب نے 2021 میں تحقیقات بند کر دی تھیں، تاہم لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی وجہ سے تین انکوائریاں تاحال زیر التوا ہیں۔

9 سال بعد بھی ڈی ایچ اے ویلی اسلام آباد کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ اسی طرح سابق وزیر تجارت و صنعت میر عبدالغفور لہڑی کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔

179 میگا کرپشن کیسز میں گرینڈ حیات ٹاور کی تعمیر میں سی ڈی اے حکام اور بی این پی گروپ کی انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا کیس بھی شامل ہے۔ اس کیس کی صورتحال کے حوالے سے نیب کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ فیصلہ سنا چکی ہے۔

مزید پڑھیں: براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ان کیسز کی دوبارہ تحقیقات کرے گا

ان 179 مقدمات میں سے اب تک صرف دس سزائیں سنائی جا چکی ہیں، جن میں پلی بارگین کے کیسز بھی شامل ہیں، جبکہ اب تک صرف 19 کیسز میں بریت ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

گزشتہ 3 برسوں کے دوران خواتین ووٹرز کے اندراج میں نمایاں اضافہ

🗓️ 10 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ تین برسوں کے دوران خواتین ووٹرز کے

انسداد دہشت گردی کے حوالے سے چین کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں ختم ہو گئیں

🗓️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم تلے انسداد دہشت

روسی ہیکرز کا امریکی ٹیکس ادارے کی ویب سائٹ پر حملہ

🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:روسی ہیکر نئے خفیہ ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے امریکی ٹیکس

منکی پاکس کی ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دے دیا ہے:وفاقی وزیر صحت

🗓️ 27 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت

حجاب کرنے سے روکنے پر ہندوستانی طالبہ کا عدالت سے رجوع

🗓️ 1 فروری 2022سچ خبریں:ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے ایک کالج کی انتظامیہ کی جانب

امریکہ بہت بڑے سائبر حملے کا شکار

🗓️ 1 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ نے اپنے کچھ عدالتی اداروں پر حالیہ دنوں میں بڑے

سال 2023: سندھ رینجرز کی 163 کارروائیاں، 197 ہائی پروفائل ملزمان گرفتار

🗓️ 31 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سال 2023 میں رینجرز نے سندھ بھر میں دہشتگردوں

مصر کے صحرائے سینا کے لیے صیہونی حکومت کا نقشہ

🗓️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ممتاز مصری نژاد امریکی تجزیہ کار، محقق اور مصنف ڈاکٹر سام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے