🗓️
کراچی ( سچ خبریں ) بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 200 سے زائد مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ۔ متاثرہ مسافرسعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بھارت ، بحرین ، قطر اور برطانیہ سے کراچی پہنچے تھے۔ جن میں سب سے زیادہ 139 کورونا مثبت مسافر سعودی عرب سے آئے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ 13 جنوری سے 17 فروری کے درمیان بیرون ممالک سے آنے والے 204 مسافروں میں کورونا وباء کی تشخیص ہوئی ، متاثرہ مسافرسعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، بھارت، بحرین، قطر اور برطانیہ سے کراچی پہنچے ، جن میں سب سے زیادہ 139 کورونا مثبت مسافر سعودی عرب سے آئے جس کے بعد تمام متاثرہ مسافروں کوگھروں پر قرنطینہ کردیا گیا۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیلتی جا رہی ہے ، کورونا کے مختلف ویرئینٹس نے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اپنے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ، کورونا وائرس نے جہاں کئی جانیں لیں وہیں کچھ لوگ اس وائرس کو شکست دینے میں بھی کامیاب ہوئے لیکن کووڈ 19 سے متاثر ہونے والے افراد میں نیند سے جڑے مسائل اور دماغی امراض کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
اس حوالے سے ایک تحقیق سامنے آئی، جس میں یکم مارچ 2020ء سے 15 جنوری 2021ء کے دورن کووڈ کو شکست دینے والے ایک لاکھ 53 ہزار سابق امریکی فوجیوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی ، اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بیماری کے بعد ایک سال کے اندر 2.3 مریضوں میں نیند کی کسی بیماری کی تشخیص ہوئی ، درحقیقت یہ شرح ایسے افراد کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ تھی جو کووڈ 19 کے شکار نہیں ہوئے تھے۔
تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 کو شکست دینے والے افراد میں ڈُریشن کی تشخیص کا امکان 39 فیصد جبکہ انزائٹی کی تشخیص کا خطرہ 35 فیصد تک بڑھ جاتا ہے ، نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ کووڈ 19 سے ذہنی صحت پر طویل المعیاد بنیادوں پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
محققین نے بتایا کہ جن بیماریوں کی ہم بات کررہے ہیں وہ کووڈ کے طویل المعیاد اثرات یا لانگ کووڈ کا نتیجہ ہیں اور وہ زندگی بھر لوگوں کو پریشان کرسکتے ہیں ، اگرچہ ہم سب ہی وبا کے دوران ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے ہیں مگر کووڈ کے مریضوں کی حالت زیادہ بدتر ہے اور انہیں ابتدائی تشخیص کے ایک سال بعد بھی ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا ہورہا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ کووڈ کو شکست دینے والے افراد میں مختلف امراض کی ادویات کے استعمال کی شرح زیادہ ہوسکتی ہے ، نتائج کا اطلاق ہر عمر کے افراد پر فی الحال نہیں کیا جاسکتا کیونکہ تحقیق میں ایسے افراد کو شامل کیا گیا جن کی اوسط عمر 63 سال تھی اور ان میں بھی مردوں کی اکثریت تھی تاحال واضح نہیں کہ کورونا وائرس دماٖغ کو براہ راست متاثر کرتا ہے یا یہ طویل المعیاد اثرات بیماری کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ورم کا نتیجہ ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی چیئرمین سینیٹ رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ایران روانہ
🗓️ 4 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستانی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وزیراعظم پاکستان کی
اگست
شہباز شریف نے جاپان کے ساتھ تجارت میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے کے عزم
🗓️ 6 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے جاپان کے ساتھ تجارت میں
جون
بحیرہ احمر دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ کا سب سے بڑا بحری چیلنج
🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں:امریکی بحریہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے حال ہی میں ایک
فروری
پنجاب میں مزید 14 دن کا لاک ڈاون لگا دیا گیا
🗓️ 16 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کیبنٹ کمیٹی پنجاب برائے کورونا
مئی
سعودی عرب میں اقتدار کی منتقلی قریب ہے: سعودی ذریعہ
🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں: سعودی ولی محمد بن سلمان کے دورہ متحدہ عرب امارات
مئی
ایرانی صدراتی امیدوار
🗓️ 26 مئی 2021سچ خبریں:ایران کی الیکشن کونسل نے صدارتی انتخابات کے نامزدگی کے کاغذات
مئی
فلسطینیوں کے خلاف ایک اور امریکی شیطانی کھیل
🗓️ 12 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ، مصر اور قطر نے اسرائیل اور حماس پر زور
اگست
وزیرِ اعظم 4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ
🗓️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
فروری