?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے اوزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے لیے مزید آسانیاں پیدا کر رہے ہیں ، اسی مقصد کے حصول کے لیے ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے سے روکا گیا ہے ، حکومت معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے کوششیں کرتی رہے گی تاہم اس کے لیے آئی ایم ایف کی کچھ شرائط ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ تاجروں کے مفاد میں معاشی پالیسیوں کو بہتر بنایا گیا ، معاشی پالیسیاں بہتر ہوں گی تو تاجروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ سرمایہ کاری کریں گے ، جس کے لیے تاجروں کو مطمئن کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس کے لیے حکومت نے بجٹ میں تاجروں کو سہولیات دیں اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے ، ماضی میں پاکستان نے کئی ملکوں کی معیشت بہتر کرنے میں کردار ادا کیا ، مقاصد اچھے ہوں تو منزل بآسانی حاصل کی جاسکتی ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے کسانوں کو کاروبار کیلئے مالی مدد فراہم کرنے اعلان کردیا ، وزیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں کہ کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کے لیے مالی مدد دیں گے ، نچلے طبقے کے 40 لاکھ خاندان کو کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل کریں گے جب کہ کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کے لیے مالی مدد دیں گے، اس کے علاوہ صوبوں کے عوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس میں بھی شامل کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں کامیاب پاکستان پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار، نیشنل بینک کے سربراہ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ لانچ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ، حکومت نے اربوں روپے کا بجٹ مختص کر دیا ہے اور 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائے گا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہاؤسنگ منصوبے، اسکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرضوں کو کامیاب پاکستان کے بینر تلے لایا جائے گا جب کہ ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات کو بھی کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
مذکورہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک گیر سطح پر عوامی فلاح کے اقدامات کی ہدایت کی ہے اور وزیر خزانہ سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور پروگرام چند دنوں میں لانچ کر دیا جائے گا ، کامیاب پاکستان حکومت کا فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑا پروگرام ہو گا اور حکومت ہر خاندان میں سے ایک فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی ، منصوبے کے ذریعے ملک بھر کی عوام کو کم خرچ ہاوسنگ اسکیم میں شامل کیا جائے گا اور مائیکروفنانسنگ کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے ہو گا۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب نے امریکہ سے مانگی مدد
?️ 28 اکتوبر 2021سچ خبریں: روئٹرز کے مطابق ریاض نے سعودی عرب سے کہا ہے
اکتوبر
طالبان پاکستان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے چین کی کوششوں میں تیزی
?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: چین کے خصوصی نمائندے Yu Xiaoyong افغانستان اور پاکستان کے درمیان
دسمبر
گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست ہو گئی
?️ 9 اگست 2021بلتستان(سچ خبریں) گلگت بلتستان اسمبلی کے نگر کے حلقے میں ہونے والے
اگست
امام خمینی کا سب سے بڑا کارنامہ
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ
جون
بشار الاسد نے ماسکو میں پناہ لی
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: ایک روسی ٹی وی چینل نے کریملن محل کا حوالہ
دسمبر
فلسطین کے بارے میں برطانیہ کا تازہ ترین مؤقف
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:برطانیہ نے مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں
مئی
جو بائیڈن نے اسرائیل اور نیٹو کے لیئے امریکی سینیٹ میں اپنے سفیروں کی لیسٹ پیش کردی
?️ 16 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل، نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی
جون
غزہ میں صیہونیوں کی حالت زار
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: القسام بٹالینز کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں صہیونی
دسمبر