?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سرگودھا میں کم قیمت ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 10 ہزار مہینے کی قسط میں 10 برس کے دوران اپنا گھر ہوسکے گا وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں نیم متوسط طبقے کے لیے کبھی ایسے منصوبے پیش نہیں کیے گئے جہاں وہ اپنا گھر بنا سکے اور ساری زندگی سکون سے گزار سکے، کراچی میں 40 فیصد لوگ کچی آبادی میں رہنے پر مجبور ہیں۔
سرگودھا میں کم قیمت ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 10 ہزار مہینے کی قسط میں 10 برس کے دوران اپنا گھر ہوسکے گا اور اس منصوبے پر تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںانہوں نے بتایا کہ ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 31 سائٹس کا انتخاب کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہاؤسنگ اسکیم کے منصوبے نہ ہونے سے کچی آبادیاں نے جنم لیاعمران خان نے کراچی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بریفنگ دی گئی کہ پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر میں 40 فیصد لوگ کچی آبادی میں رہنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ لوگ اس لیے کچی آبادی میں رہنے پر مجبور ہیں کہ کبھی ان کے لیے کوئی ہاؤسنگ اسکیم بنی ہی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کچی آبادی میں نظام زندگی تباہ حال ہے کیونکہ ایسے طبقے کی کبھی کسی نے پرواہ نہیں کی۔
عمران خان نے کہا کہ کچی آبادی میں نہ مالکانہ حقوق ہیں اور نہ ہی سہولتیں میسر ہیںوزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے چھوٹے شہروں اور تمام تحیصلوں میں رواں سال کے آخر تک ہاؤسنگ اسکیم کے منصوبے شروع ہوجائیں گے۔
علاوہ ازیں انہوں نے واضح کیا کہ لوگوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے اور ہمارے پاس اتنے گھر نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بینکوں میں نیم متوسط طبقے کو ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق معلومات کے حصول یا دیگر امور کی انجام دہدی کے لیے کئی مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے متعدد شکایات موصول ہورہی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے بینک آف پنجاب کے صدر کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ اپنے عملے کی اضافی ٹریننگ کرائیں تاکہ اس صورتحال سے نمٹا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بینکوں نے کم آمدن سے وابستہ ہاؤسنگ اسکیم کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کردیا تو پاکستان میں معاشی انقلاب آجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شعبہ تعمیرات کے ساتھ 30 دیگر صنعتیں منسلک ہیں اور جیسے ہی تعمیرات کا عمل شروع ہوتا ہے بڑے پیمانے پر روزگار ملنا شروع ہوجاتا ہے قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کو سرگودھا میں 64 کنال اراضی پر 320 گھر بنانے کے منصوبہ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
مشہور خبریں۔
ارشد شریف کا قتل، سیاست میں مداخلت سے انکار اور فیصلہ کن لانگ مارچ
?️ 28 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پیر کی صبح کا آغاز کینیا میں ارشد شریف
اکتوبر
یوکرین واقعہ میں اسرائیلی خود کو ثالث کے طور پر کیوں پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کے بحران کے کئی دنوں بعد صیہونی حکومت نے
مارچ
7 سال بعد سویڈن اور صیہونی حکومت کے تعلقات دوبارہ بحال
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونی ریاست اور سویڈن کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون کے
ستمبر
مصر اور صیہونی ریاست کے درمیان پس پردہ کشیدگی؛ رفح کراسنگ کا مستقبل کیا ہوگا؟
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: حالیہ مہینوں میں غزہ کی پٹی میں صیہونی ریاست کے
جون
یوم مزدور کے مظاہروں میں فرانسیسی پولیس کا بھاری نقصان
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:فرانس کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ یوم مزدور کے
مئی
پاکستان نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کیلئے ایران کو تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کردی
?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا
مئی
روس کا امریکی وزیر خارجہ پر عائد پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے واضح کیا
مارچ
روپے کی قدر میں کمی کا ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میںروپے کی قدر میں کمی کا
جون