کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کارکن گرفتار

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کراچی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے کارکن کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے کارکن محمد صدیق ولد ناصر الدین کو گرفتار کر لیا، ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اکتوبر 2004 میں اس نے ساتھیوں سمیت بوہری فرقے سے تعلق رکھنے والے اپنے سیٹھ غلام مرتضیٰ کو تلخ کلامی کی وجہ سے پہلے اغوا اور پھر سفاکی سے گولیاں مار کر قتل کیا اور نیو کراچی کی حدود میں پھینک دیا، جس کا مقدمہ 2004 میں تھانہ نیو کراچی میں درج ہوا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران مزید انکشاف کیا کہ اس نے سال 2010 میں اپنے ساتھیوں سمیت اہل تشیع فرقے سے تعلق رکھنے والے 67 سالہ سید محمد ایوب نقوی کو اس وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جو وہ اپنی کار میں گھر جا رہا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ مقتول کی کتابوں کی دکان تھی، جسے ٹارگٹ کرنے کے بعد میرے گھر متعدد بار چھاپہ پڑا، گرفتاری کے ڈر سے میں حیدرآباد میں رپوش ہو گیا تھا، چند دن پہلے ہی واپس آیا ہوں۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے، ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 8 فروری کو بھی سی ٹی ڈی کراچی نے داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے دعوے کے مطابق گرفتار دہشت گرد افغانستان بھیجنے کے لیے کراچی سے ’عطیات جمع‘ کرنے میں ملوث تھا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھاپہ مارا اور عالمی دہشت گرد گروپ ’داعش‘ سے وابستہ ایک اہم کمانڈر کو حراست میں لے لیا تھا۔

سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزم کی شناخت عبدالمالک نامی افغان شہری کی حیثیت سے کی تھی۔

مشہور خبریں۔

ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا متنازعہ پوسٹ دوبارہ کیوں شیئر کیا ؟

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: ایلون مسک، جو حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے

سعودی اتحاد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید جارح ہوتا جا رہا ہے: انصار اللہ

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد گذشتہ

سندھ میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے تقسیم کار کمپنیوں میں انٹیلی جنس افسران تعینات

?️ 13 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) حکومت نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے تقریباً

رواں سال میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کے چونکا دینے والے اعدادوشمار!

?️ 12 جون 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ایک چونکا دینے والی رپورٹ میں مقبوضہ

شہناز گِل کا بھی لتا کے انتقال پر دکھ کا اظہار

?️ 7 فروری 2022ممبئی ( سچ خبریں ) بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس

پچاس سالہ قطری شہزادے سے شادی کی خبریں پھیلائی گئیں، لائبہ خان

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا

کیا تیسری عالمی جنگ ہونے والی ہے؟ٹرمپ کا اظہار خیال

?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات کے امیدوار

کیا غزہ میں جنگ بندی ہونے والی ہے؟

?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی چینل 14 نے انکشاف کیا کہ دوحہ غزہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے