کراچی سے راء کا ایک خطرناک گروہ گرفتار: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم انکشاف کیا ہے کہ کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایک بہت بڑے خطرناک گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے جو کا  مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا  اور بڑے شہروں میں دہشت گردانہ کاروائیاں کرناتھا اس گروہ کا لاہور دھماکے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سما ٹی وی کے پروگرام نیا دن میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بارے میں فی الوقت تفصیلات نہیں بتائی جاسکتی لیکن وہ بڑے شہروں میں اپنی طاقت دکھانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سازشی گروہ کا تعلق لاہور دھماکے سے نہیں اور ساتھ ہی اس بات کی تصدیق کی کہ اس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث تھی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کہ لاہور دھماکے میں ملوث اور سہولت کاری فراہم کرنے والے ایک ملزم کے سوا تمام افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 20 سال سے افغانستان میں امریکی جنگ جاری ہے ایسے میں پاکستانی ایجنسیاں بھی بہت متحرک رہی ہیں، سالہا سال سے تربیت یافتہ ہیں اور خاصہ تجربہ رکھتی ہیں۔

آزاد کشمیر کے انتخابات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت بنے گی نہ تو وہاں پیپلز پارٹی کامیاب ہوسکتی ہے اور مسلم لیگ (ن) تو اس سے بھی کہیں پیچھے رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان 2 جولائی کے بعد راولہ کوٹ ،میرپور اور مظفرآباد کے دورے پر جائیں گے اس دوران پی ٹی آئی کے انتخابی جلسوں سے اندازہ ہوجائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں اور آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

بلاول بھٹو کی جانب سے وزیراعظم کو سیکیورٹی رسک قرار دینے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ بہت بڑا سانحہ ہے کہ سیاست دانوں کو اپنے لفظوں کی ذمہ داری کا احساس نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا صیہونی نئے انتفاضے کے خوف سے پریشان ہیں؟

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے عیلی میں آپریشن کے

ایف بی آر مارچ میں محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) مارچ میں

صیہونی حکومت کے پہلے تجارتی وفد کی سعودی عرب میں موجودگی

?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: "I24 نیوز” نیٹ ورک نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی

?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین

جنوبی شام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے تل ابیب کی نئی حکمت عملی

?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں:شام کے شمال مغرب میں دہشت گرد گروہوں کے درمیان جھڑپوں

کیا اسرائیل غزہ  میں ایٹمی ہتھیار استعمال کر رہا ہے؟

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی کابینہ کے وزیر امیخا الیاہو نے غزہ کی

سعودی عرب غیر ملکی کارکنوں کو ستانے میں سرفہرست:دی اکانومسٹ

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:دی اکانومسٹ میگزین نے سعودی عرب سمیت خلیج فارس کے بعض

کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے متعلق ان کے بیٹے کا اہم بیان سامنے آگیا

?️ 8 فروری 2021سکردو(سچ خبریں) علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارپ نے کے ٹو سرچ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے