کراچی دھماکہ: وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا

کراچی دھماکہ: وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا

?️

کراچی (سچ خبریں) کراچی میں شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں گیارہ افراد کے جاں بحق ہونے اور بارہ افراد زخمی ہونے کے اطلاع موصول ہے جس کے  بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو واقعے کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا، انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری میں ایک پولیس افسر بھی شامل کیا جائے تاکہ ہر پہلو سےچھان بین ہوسکے۔سید مرادعلی شاہ نے اپنے ایک بیان میں دھماکےمیں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو سول اسپتال میں ضروری سہولیات فوری دینےاور  انتظامیہ کو اسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرین کی ہرممکن مدد کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔اب تک کی تازہ  ترین اطلاعات کے مطابق  ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی دھماکے میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور کمشنرکراچی سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

مشہور خبریں۔

دنیابھارت کو کشمیریوں کی سرزمین، شناخت پر ڈاکہ ڈالنے سے روکے: شبیر شاہ

?️ 23 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں

میٹا نے انسانی ذہانت جیسا کشش ثقل کو سمجھنے والا اے آئی ماڈل پیش کردیا

?️ 13 جون 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)

صیہونیوں کی جنوبی غزہ پر بمباری

?️ 2 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ کی پٹی کے متعدد

برطانیہ نے اپنے فوجی بجٹ میں اضافہ کیا

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے دفتر نے اتوار کو ایک

خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ، فریقین سے جواب طلب

?️ 22 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف برداری

اگلے چند روز انتہائی اہم ہیں

?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے

اسرائیل کی لبنان میں نئی قسم کے کلسٹر بمبوں سے بمباری

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں:اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ حالیہ 13 ماہ کی جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے