?️
کراچی (سچ خبریں) کراچی میں اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیسز سے متعلق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویکسی نیشن اور بوسٹر ڈوزبچاوٴ کا واحد طریقہ ہے، کیسز کی جینومک اسٹڈی کے نتائج آنے میں 2 ہفتے کاوقت لگ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اومی کرون ویرینٹ کے معاملے پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیس کی جینومک اسٹڈی جاری ہے، جینومک اسٹڈی کے نتائج آنے میں 2 ہفتے کاوقت لگ سکتا ہے۔
عذراپیچوہو نے بتایا کہ مریضہ میں علامات سے لگ رہا ہے وائرس اومی کرون ہے، اومی کرون وائرس تیزی سے پھیلتا ہے تاہم اموات کاتناسب کم ہے، جنوبی افریقہ سے رپورٹس کےمطابق اومی کرون سے زیادہ اموات رپورٹ نہیں۔وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ وائرس کی کسی بھی قسم سے بچنے کا بہترین حل ویکسین ہے ویکسین نہ کرانے کی وجہ سے وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، مشتبہ مریضہ ویکسین شدہ نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگائی ہے وہ فوری طور پر ویکسین لگوائیں ، پہلی ڈوز کے حامل افراد فوری طور پر دوسری ڈوز لگوائیں اور یسے افراد جو دونوں ڈوز مکمل کرچکے ہیں وہ فوری طور پر بوسٹر ڈوز لگوائیں۔عذراپیچوہو کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن اور بوسٹر ڈوزبچاوٴ کا واحد طریقہ ہے، بیماری بہر حال بیماری ہوتی ہے ہلکی ہو یا مہلک۔
مشہور خبریں۔
ہمارا مقصد صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنا ہے:وزیر اعظم
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ
ستمبر
پیلوسی کا طیارہ تائپہ کے ہوائی اڈے پہنچا
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا کہ امریکی ایوان نمائندگان
اگست
اسرائیل نامی ناجائز، غاصب اور دہشت گرد وائرس کا عنقریب خاتمہ ہونے والا ہے
?️ 17 مئی 2021(سچ خبریں) اسرائیل جو ایک غاصب اور دہشت گرد ریاست ہے اس
مئی
امریکی اور اسرائیلی معاشرے ایک دوسرے سے دور ہو چکے ہیں:نوم چامسکی
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:مشہور امریکی فلسفی اور ماہر لسانیات نے اپنے ایک انٹرویو میں
اپریل
ترک پولیس نے امریکہ کے خلاف مظاہرین کو کیا گرفتار
?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: استنبول پولیس نے تصدیق کی کہ ترک پولیس نے بدھ کے
نومبر
فلسطین کی آزادی کا نصب العین آج زیادہ زندہ ہے: عراقچی
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعہ
اکتوبر
بائیڈن سے جھوٹ بولنے والے امریکی جاسوس
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی ہے کہ 51
مارچ
برطانوی نرسوں کی بڑے پیمانے پر ہڑتال کی تیاری
?️ 4 دسمبر 2022سچ خبریں:پورے برطانیہ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں 100000 سے زیادہ نرسیں
دسمبر