🗓️
کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق غیر ملکی طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔فلپائن کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔یہ طیارہ فلپائن سے اڑان بھر کے خلیجی ممالک جا رہا تھا۔ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ ری فیولنگ کے لیے کراچی ائیرپورٹ پر اترا۔ری فیولنگ پر فلپائنی چارٹرڈ طیارہ خلیجی ممالک کے لیے روانہ ہو گا۔
شہر قائد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کا عمل جاری ہے۔اس سے قبل اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ایئرویز کی پرواز کی تاشقند میں ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی، مسافر کے انتقال کے بعد طیارے میں فلنگ کے دوران خرابی پیدا ہوگئی۔
برٹش ایئرویز نے تاشقند ایئرپورٹ پر مسافروں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا جس کے باعث مسافر رُل گئے۔ برٹش ایئرویز کے متاثرہ مسافر چوہدری رضا نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسافر 8 گھنٹے تک جہاز میں رہے، تین گھنٹے سے ایئرپورٹ پر بھی انتظار کررہے ہیں۔ مسافر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا ہے دوسرا طیارہآئے گا لیکن ہمیں مزید 13 گھنٹے انتظار کا کہا گیا۔
واضح رہے کہ برٹش ائیرویز کی پرواز میں ایک پاکستانی نژاد خاتون مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر موت واقع ہو گئی تھی۔پرواز بی اے 260 اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی، طیارہ تاشقند کے قریب تھا، کہ اچانک خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔ جہاز کے کپتان نے تاشقند کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے تاشقند ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر طیارے کو تاشقند ایئر پورٹ پر اتارا گیا۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکہ یوکرین کی جنگ ختم کر سکتا ہے ؟
🗓️ 6 نومبر 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
نومبر
ہمارے خلاف بغاوت ہونے والی ہے:نیتن یاہو کے حامی
🗓️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی کابینہ کے عدالتی مشیر کے نام ایک خط میں اس
جنوری
شام کے عبوری آئین پر الجولانی کے دستخط
🗓️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:شام کے متنازعہ رہنما ابو محمد الجولانی نے نیا آئینی
مارچ
لبنانیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کی ایک اور شکست
🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: لبنانی نوجوانوں نے مقبوضہ علاقوں اور لبنان کے درمیان سرحدی علاقے
جولائی
یو اے ای نے سلامتی کونسل میں روس کے خلاف ووٹ کیوں نہیں دیا؟
🗓️ 28 فروری 2022سچ خبریں:سلامتی کونسل کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات کی عدم شرکت
فروری
ایک فلسطینی پر برف کا گولہ پھینکنے کے الزام میں مقدمہ
🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 7 ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ
فروری
واٹس ایپ میں ’چیٹ لاکس‘ کو بہتر بنانے کا فیچر پیش کرنے کا امکان
🗓️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
اکتوبر
نیٹو ممالک کے خلاف روس کے کسی بھی اقدام کا جواب دیں گے: بائیڈن
🗓️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا کہ ان کا ملک ماسکو کی جانب
مارچ