?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کتابیں علم کا خزانہ ہیں ،معاشرے کی حیات نو علم سے ہوتی ہے، علم ہمیں برداشت اور بردباری کا سبق دیتا ہے۔
ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس وِنگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی لیٹریری فیسٹیول آف بکس اور لائبریریز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کی فراہمی میں لائبریری اہم کردار ادا کرتی ہیں،کتابیں علم کا خزانہ ہیں اور معاشرے کی حیات نو علم سے ہوتی ہے،علم ہمیں برداشت اور بردباری کا سبق دیتا ہے،لائبریریز کو ڈیجیٹائز کرنے کی ضرورت ہے تا کے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں اور معلومات ریکارڈ کا حصہ بن سکیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے ہمیں کتب اور لائبریری سے دور کر دیا ہے،لائبریریز تہذیب کی ترقی کی علامت ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ سلطنت عثمانیہ میں عراق اور اندلس کے مسلمانوں نے لائبریریز کے فروغ کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دی،یورپ کی تاریخ میں بھی لائبریریز اور کتب نے اہم کردار ادا کیا۔صدر نے کہا کہ ہمارے 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں۔
جب علم عام آدمی کی دسترس سے باہر ہو تو یہ اس کی مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کے صدر کو خط لکھا ہے کہ زیورک آرکائیو سے قائد اعظم کے بھائی کی یادشتیں پاکستان کو مُہیّا کی جائیں کیونکہ یہ ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ اپنے علم میں اضافہ کریں،نوجوان ایسی کتابیں پڑھنے میں دلچسپی لیں جو مستقبل کی تعمیر میں مددگار ہوں، لائبریریز کا برا ہ راست تعلُّق معاشرے اور ثقافت کی ترقی سے ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ آج کی تیز رفتار دنیا میں ادب کی اہمیت اور بھی واضح ہو گئی ہے،معلومات کے تبادلے کی ضرورت پہلے سے کئی گنا بڑھ گئی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
پاکستانی متعدد رہنماؤں کا مغربی ممالک کو پیغام
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہوں نے صیہونی
دسمبر
کیا امریکی خفیہ ادارے بائیڈن خاندان کی حفاظت کرنے سے قاصر ہیں؟
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر جوبائیڈن کی پوتی کے اغوا پر مبنی ایک
نومبر
پاکستان میں ایک کروڑ کووِڈ ویکسین لگانے کا ریکارڈ بنا دیا: اسد عمر
?️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
جون
بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے، بہل
?️ 23 نومبر 2023جموں: ( سچ خبریں)
نومبر
آج اپوزیشن کی جانب سے مکمل خاموشی ہے
?️ 6 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے
جون
خیبر: بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف تیسرے روز بھی مظاہرہ، مذاکرات ناکام
?️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) کی جانب سے
مارچ
شام میں دہشتگردوں کی جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک
اپریل
یورپ کے سر پر منڈلاتے ہوئے جنگ کے بادل
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرائن کے بحران کا ذکر
فروری