?️
کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب سے متعلق جاری بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھنے کا مشورہ دینا کون سی غداری ہے, کبھی آپ کو کھیلنے کے لیے 9 مئی مل جاتا ہے، اب آپ کو حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ ملک گئی ہے کھیلنے کے لیے۔
عارف علوی نے کراچی میں انصاف لائرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عام آدمی کے طور پر یہاں آیا ہوں، قانون کی پاسداری اس لیے کروں گا کہ میں مسلمان ہوں، قانون وہ بنتا ہے جس کی معاشرے میں عزت ہو۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا قانون کیسے چلے گا، دہشت گرد آزاد ہے اور عام آدمی پر دہشت گردی کی دفعات اے ٹی اے لگایا جاتا ہے، دل کے اندر حیا اور شرم ہونی چاہیے۔
عارف علوی نے کہا کہ موجودہ صدر نے استثنی لیا ہوا ہے، میں پیش ہوتا تھا، مجھ پر بندوقیں سپلائی کا مقدمہ ہے، اللہ کہتا ہے حکمران عدل کے ساتھ رہیں گے، قول نبی ہے قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔
سابق صدر مملکت نے کہا کہ مظلوموں کی آواز بڑھتی جارہی ہے، محمد علی جناح دیانتدار وکیل تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو جتوایا گیا، کیا ایم کیو ایم جیت سکتی تھی؟ ایم کیو ایم سے اس شہر کو آزاد کرایا گیا، اب وہ دوسروں کے ساتھ ملکر اس شہر پر ظلم کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ملکر بات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی قائم کرو، عمران خان کو رہا کرو، مینڈیٹ واپس کرو، ظلم و زیادتی بند کرو، بانی پی ٹی آئی بدلہ لینے والا نہیں، سابق وزیر اعظم قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔
سابق صدر نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب سے متعلق بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں حمود الرحمٗن کمیشن کی رپورٹ پڑھنے کا مشورہ دیا تو کیا غلط کیا، آپ نے اپنے ذہن میں ایک نظریہ بنا رکھا ہے، اس کے مطابق غدار قرار دے دیتے ہیں۔
سابق صدر نے کہا کہ کبھی آپ کو کھیلنے کے لیے 9 مئی مل جاتا ہے، اب آپ کو حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ ملک گئی ہے کھیلنے کے لیے، کوئی حد ہے یار، عمران خان نے کیا کہا ہے، انہوں نے تو یہ کہا ہے کہ آپ کی حکومت کی حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ پڑھ لو، کیا اس نے غداری کی۔
انہوں نے کہا کہ حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ پڑھنے کا مشورہ دینا کون سی غداری ہے، یہ کیا ضد ہے درگزر نہیں کریں گے بلکہ کہتے ہیں معافی مانگو لیکن معافی کس بات کی، ایک معافی کے لیے ملکی معیشت کو تباہ نہ کریں۔
واضح رہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال کا سقوط ڈھاکا سے موازنہ کرنے سے متعلق 26 مئی کو عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹ نے ان سے منسوب بیان کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی گئی کہ ’ہر پاکستانی کو حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کا مطالعہ کرنا چاہیے اور جاننا چاہیے کہ اصل غدار کون تھا، جنرل یحییٰ خان یا شیخ مجیب الرحمٰن۔‘
ویڈیو میں پاکستانی فوج کی طرف سے کیے گئے مبینہ مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے دلیل دی گئی کہ خانہ جنگی کے دوران سابق فوجی آمر ہی اصل میں ملک کے ٹوٹنے کا ذمہ دار تھا۔
ویڈیو میں موجودہ سویلین اور عسکری قیادت کی تصاویر کو بھی ایک دوسرے سے ملایا گیا، جس میں الزام لگایا گیا کہ انہوں نے عام انتخابات میں پارٹی کا مینڈیٹ چرایا۔ اس پوسٹ کا دفاع کرتے ہوئے، بیرسٹر گوہر نے پہلے اصرار کیا تھا کہ یہ پیغام سیاسی نقطہ بنا رہا ہے اور فوج کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
مشہور خبریں۔
امریکی اخبار نے حماس کی مقبولیت کا اعتراف کرتے ہوئے محمود عباس کی ناکامی کے بارے میں اہم انکشاف کردیا
?️ 7 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی اخبار نے حماس کی مقبولیت کا اعتراف کرتے ہوئے
جون
ایران کے خلاف مشورت یایر لاپیڈ کے ترکی کے دورے پر مرکوز
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: اگرچہ کنسیٹ کی تحلیل اور چار سالوں میں پانچویں
جون
صیہونی فوجی حکام کی ایران کے خلاف جنگی دھمکیاں
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف اور وزیر جنگ نے
جولائی
عاشورہ کے دوران موبائل سروس حسب ضرورت بند کرنے کی ہدایت
?️ 17 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید نے محرام الحرام میں سکیورٹی
اگست
ایران کے نمائندے نے امریکہ اور 3 یورپی ممالک کو خبردار کیا
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں اور ایجنسی میں اسلامی
ستمبر
کشتی حادثے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی حکومتی ٹیم آج مراکش روانہ ہوگی
?️ 18 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی ایک اعلیٰ سطح کی ٹیم آج
جنوری
فواد چوہدری نے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ کرنے کی وجہ بتا دی
?️ 22 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دفاعی بجٹ میں
جون
ابتدائی 8 ماہ میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 9 فیصد کے پار، وزارت تجارت
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد{سچ خبریں} پاکستان کا تجارتی خسارہ مالی سال 2021 کے 8
مارچ