🗓️
لاہور:(سچ خبریں) پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے حکومتی اتحاد کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کامیابی کے لئے پرامید ہیں، عمران خان ن لیگ کا ہاضمہ خراب کر کے ہی دم لیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ میں نے وزیر اعلیٰ بن کر آپ کے لئے بہت کام کرنے ہیں، ہم کامیابی کے لئے پر امید ہیں، علیم اور حمزہ کی آپس کی لڑائی سے میرا کیا تعلق ہے؟۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر نامزد امیدوار پرویز الٰہی سے سابق صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے بات چیت اور ارکان اسمبلی سے رابطوں بارے مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہمارے نامزد امید وار برائے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی انشاء اللہ واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے، تحریک انصاف کے یرغمال ارکان بھی وقت آنے پر ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے، عوام کا ردعمل سامنے آنے کے بعد ن لیگ کا ٹکٹ آئندہ الیکشن میں اپنی کشش کھو چکا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب میں ن لیگ کی ہارس ٹریڈنگ کا عدلیہ کو از خود نوٹس لینا چاہیے۔
سبطین خان نے کہا کہ انشاء اللہ ن لیگ کے جھوٹے دعوؤں کا پول الیکشن کے روز کھل جائے گا، عمران خان کے حق میں عوامی ردعمل دیکھ کر منحرف ارکان کی آنکھیں کھل چکی ہیں، منحرف ارکان اب نقصان کا سودا نہیں کریں گے۔
مشہور خبریں۔
کامیڈین اداکار عمر شریف کی شادیوں کی داستان
🗓️ 18 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) ٹی وی اور اسٹیج شو کی دنیا پر راج
اپریل
سیاسی تعطل ختم کرنے کیلئے پلڈاٹ کا فریقین سے مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے کا مطالبہ
🗓️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ)
مئی
امریکی صدارتی امیدواروں کے صیہونی لابی کے تلوے چاٹنے شروع
🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے صیہونی لابی کی حمایت
اکتوبر
عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے دوران صوبے کے بازاروں میں خصوصی ڈسکاونٹ دیاجا رہا ہے
🗓️ 14 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں
اکتوبر
فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل کرتے تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا، چیف جسٹس
🗓️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس
مئی
شیریں مزاری کا اقوام متحدہ کے خصوصی مندوبین کو خط
🗓️ 5 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی کی رہنما اور شیریں مزاری نے خط
مئی
امریکہ کے خلاف عالمی عدالت میں جائیں گے: ایران
🗓️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکی حکام نے ایران کے
جنوری
صیہونی کمپنیوں پر کیا بیتی؟
🗓️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہیکرز
ستمبر