?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے الیکٹرک بائیکس اور رکشوں کی فنانسنگ کی سہولت کی منظوری دے دی تاکہ اس کے استعمال کو فروغ دیا جائے اور نچلے اور متوسط طبقے کی قوت خرید بڑھائی جاسکے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کے تحت صفر مارک اپ پر 5 لاکھ روپے کے قرضے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس نے اس تجویز کی بھی منظوری دی کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کے تحت ’انویسٹمنٹ پاکستان‘ کا دفتر قائم کیا جائے جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کرے گا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ’کابینہ نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی سفارش پر ’انویسٹ پاکستان انیشی ایٹو‘ سے متعلق قانون سازی کی منظوری دے دی ہے۔
اجلاس میں ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 21 کے افسر سیدین رضا زیدی کی بطور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے 2017 میں لیے گئے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ترامیم کے لیے گائیڈلائنز کی منظوری دی جس کے تحت تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے لیے ’فیڈرل گورنمنٹ‘ کی جگہ ’مجاز اتھارٹیز‘ لکھ کر اپنے ایکٹ اور رولز میں تبدیلیاں کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔
اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 13 اپریل کو کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی، جس میں جنوبی وزیرستان میں واقع انگور اڈہ کسٹم اسٹیشن کو افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے لیے ایکسپورٹ لینڈ روٹ قرار دینا بھی شامل ہے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو اور صہیونی وزیر دفاع ہمیشہ کی طرح پناہ گاہوں میں
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم
اکتوبر
مزاحمتی تحریک کے ہاتھوں شکست کے بعد صیہونی جنگی حکمت عملی میں تبدیلی
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار معاریو نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی
جنوری
قومی ایئر لائن کو ری اسٹرکچر نہ کیا تو ایک سال میں بند ہوسکتی ہے، سعد رفیق
?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر ہوا بازی اور ریلوے خواجہ سعد رفیق
جولائی
وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دے دی
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی
اکتوبر
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاملات طے
?️ 7 مئی 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ میڈیا رپورٹس
مئی
غاصب صہیونیوں کی حمایت پر تاریخ ڈونلڈ ٹرمپ کو چنگیز خان اور ہٹلر کےساتھ کھڑا کرے گی، سعد رفیق
?️ 21 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے
جون
یحیی سنوار کی پیشگوئی درست ثابت ہو رہی ہے:سابق اسرائیلی فوجی اہلکار
?️ 3 ستمبر 2025یحیی سنوار کی پیشگوئی درست ثابت ہو رہی ہے:سابق اسرائیلی فوجی اہلکار
ستمبر
شام کے خلاف صیہونی جارحیت
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے چند گھنٹوں کے
دسمبر