?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے کابل میں دہشت گرد حملوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا حملوں میں قیمتی جانوں کاضیاع ہوا،بڑی تعدادمیں لوگ زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سردارداؤدخان اسپتال کےنزدیک حملےقابل مذمت ہیں ، حملوں میں قیمتی جانوں کاضیاع ہوا،بڑی تعدادمیں لوگ زخمی ہوئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم متاثرہ خاندانوں سےدلی ہمدردی اورتعزیت کرتےہیں، جن کے پیارے دہشت گردی کےاس بہیمانہ واقعے کا شکارہوئے اور ہم زخمیوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔
یاد رہے کابل میں واقع ملک کے سب سے بڑے فوجی اسپتال سردار محمد خان داؤد ملٹری اسپتال کے مرکزی دروازے پر یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں طالبان کی بدری فورس 313 کے سربراہ سمیت 25 جاں بحق ہوئے تھے۔.
بعد ازاں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سردار داؤدخان اسپتال پر داعش نےحملہ کیا، جس میں خواتین بچوں سمیت7 افرادجاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں داعش کے پانچ حملہ آور بھی مارے گئے۔


مشہور خبریں۔
ڈپریشن کا علاج کروانے میں کوئی شرمندگی نہیں ہونی چاہیے: یشما گل
?️ 19 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کا
جولائی
غزہ جنگ کا صیہونی معیشت پر اثر؛ صہیونی اقتصادی ماہرین کی زبانی
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 200 اعلیٰ اقتصادی عہدیداروں نے نیتن یاہو
نومبر
چوہدری شجاعت کا گھر پر پولیس چھاپے کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ
?️ 1 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) اور سابق وزیراعظم چوہدری
مئی
غزہ میں جنگ بندی، اسرائیل کی شکست اور مسلم حکمرانوں کی خیانت
?️ 22 مئی 2021(سچ خبریں) گیارہ روز تک مسلسل آتش و آہن کی بارش کے بعد
مئی
صیہونیت اپنے کام کے انجام کو پہنچ چکی ہے: اسرائیلی مورخ
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار القدس العربی کے ساتھ ایک انٹرویو میں، مسئلہ فلسطین
مئی
حماس کا غزہ کی پٹی میں نئے میزائل کا تجربہ
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے بتایا کہ حماس نے آج (بدھ) صبح تین
اکتوبر
عمران خان کا ادرارے کے خلاف بیان ہولناک اور انتہائی خطرناک ہے:وزیر اعظم
?️ 9 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کی تقریر پر سخت نوٹس
مئی
آئین واضح ہے پیسہ خرچ کرنے کا اختیار صرف عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے، راجا پرویز اشرف
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا
اپریل