?️
اسلام آباد (سچ خبریں) کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال پر پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے کا کابل آپریشن معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی اور ائیرپورٹ عملہ نہیں ہے اور رن وے پُر ہجوم ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کی خاطر پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہیں۔
پی آئی اے نے فیصلہ وزارت خارجہ اور افغان سول ایوایشن سے مشاورت کے بعد کیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز طالبان کے دارالحکومت میں داخلے کے بعد غیریقینی کی صورتحال کے پیش نظر کابل انتظامیہ نے پی آئی اے حکام کوخصوصی پروازوں کی اجازت دی گئی تھی۔ جس کے بعد افغانستان سے امریکہ اور اتحادی افواج کی واپسی کے بعد طالبان کے بڑھتے ہوئےکنٹرول کے باعث پھنسے ہوئے غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے پی آئی اےکا آپریشن شروع ہوا اور آپریشن کے پہلے مرحلے میں کابل سے 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے غیر ملکیوں کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا ۔
جبکہ آج صبح پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے کابل سے مزید پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔ پی آئی اے حکام نے کابل کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر آپریشن میں مزید اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی آئی اے حکام نے آج 16 اگست کو افغانستان کے شہر کابل کے درمیان 3 اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ، ان تین پروازوں کے ذریعے 900 کے قریب پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں ککو کابل سے نکالا جائے گا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی آئی اے حکام نے پاکستانی وزارت خارجہ کے توسط سے مزید خصوصی پروازوں کی اجازت بھی طلب کر لی ہے، اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ کئی ممالک کے سفارتخانوں، بین الاقوامی کمپنیوں اور خبر رساں اداروں کی مدد کے لیے بھی ان سے رابطے میں ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قومی ایئر لائن کا کابل میں عملہ فعال اور قومی جذبے سے سرشار اپنا کام سرانجام دے رہا ہے، پی آئی اے کا مقامی عملہ پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کررہا ہے جبکہ تمام پاکستانی شہری پاکستانی سفارت خانے یا پی آئی اے کے کابل میں موجود عملے سے رابطہ کریں تاکہ انہیں آنے کے لیے کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہو۔


مشہور خبریں۔
اسماعیل ہنیہ ایک وفد کی سربراہی میں ماسکو پہنچے
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ
ستمبر
کیا فس بک نفرت اور تشدد پر مبنی پوسٹس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے؟ اہم انکشاف
?️ 6 اکتوبر 2021نیویارک(سچ خبریں)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی ایک سابق ملازمہ
اکتوبر
زرعی شعبے میں اصلاحات سے معیشت کو فروغ ملے گا، بجٹ میں کھاد و زرعی ادویات پر ٹیکس نہیں لگایا گیا، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 25 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ زرعی شعبے
جون
ایرانی میزائل حملوں میں ناکامی کے بعد صیہونی ائر ڈیفنس کمانڈر برطرف
?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ایرانی میزائلوں کے خلاف دفاعی ناکامی کے
جولائی
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کا تاریخی قانون منظور
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: آسٹریلوی قانون سازوں نے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسی
نومبر
مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 23 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد
جولائی
ایک ساتھ انتخابات کا معاملہ: حکومت، پی ٹی آئی کے مذاکرات کا پہلا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ملک بھر
اپریل
بغداد میں ترکی کے خلاف مظاہرہ
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:ترک فوج کے شمالی عراق میں داخلے کے بعد اس ملک
فروری