ڈینگی کیسز میں اضافہ، ہسپتالوں میں مریضوں کا رش، اموات بھی بڑھنے لگیں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں ڈینگی کے تیزی سے پھیلاؤ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کراچی کے 31 ہسپتالوں کے کورونا وارڈز ڈینگی آئسولیشن وارڈز میں تبدیل ہوگئے، پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں صورتحال بے قابو ہونے لگی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں زیادہ کیسز سامنے آنے لگے۔

اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو ہوگیا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 104 نئے کیسز سامنے آئے، شہری علاقوں میں 56 کیسز، دیہی علاقوں میں 48 نئے کیسز سامنے آئے جس سے ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 1923 ہوگئی۔

دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی تعداد 1150 ہوگئی، شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی تعداد 773 ہے، اب تک ڈینگی سے 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پمز ہسپتال میں ڈینگی کیسز کی تعداد 292 ہے، پولی کلینک میں 80، کیپٹل ہسپتال میں 40 مریض زیر علاج ہیں

ادھر پنجاب بھر میں ڈینگی کی صورتحال پوری طرح بے قابو ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے385 مریض رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق لاہور سے 186، راولپنڈی سے 100، گوجرانوالہ سے 32 کیسز رپورٹ ہوئے، ملتان سے 13، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور حافظ آباد سے 5،5کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فیصل آباد، خانیوال سے 4 ، گجرات، بہاولپور، چکوال سے 3،3 کیسز رپورٹ ہوئے، قصور، اٹک، ساہیوال، سرگودھا، مظفرگڑھ، بہاولنگر، رحیم یارخان سے 2،2 کیس سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سیالکوٹ ، وہاڑی، ننکانہ صاحب، نارووال، ڈیرہ غازی خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، لیہ سے ایک،ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1126 مریض داخل ہیں، لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 262 مریض داخل ہیں۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 335 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق335 میں سے 257 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، رواں ماہ یکم ستمبر سے لیکر ابتک کراچی میں 4 ہزار 318کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ ماہ اگست میں کراچی بھر میں 1265 کیسزرپورٹ ہوئے تھے، محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ابتک رواں سال سندھ بھر میں7 ہزار 532کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ کراچی میں ڈینگی سے 32 اور حیدر آباد میں 1 شخص ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہوا ہے۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے حملے جاری ہیں، پشاورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار نے ایک اور جان لے جس سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 7ہوگی۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 259کیسز سامنے آئے، پشاور سے 175، ہری پور سے 34، خیبر سے 21 کیسز رپورٹ ہوئے ،صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1ہزار 615 ہوگئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 6ہزار 412 تک جاپہنچی ہے۔

پشاورمیں اس وقت ڈینگی کے 125مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں، صوبے میں مردان ،پشاور اور خیبر ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں ہیں، اب تک مجموعی طور پر مردان میں سب سے زیادہ 1ہزار 918،پشاور میں 1ہزار 695،خیبر 687 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح بلوچستان بھی ڈینگی کی لپیٹ میں ہے، بلوچستان کے تین اضلاع گوادر، کیچ اور لسبیلہ ڈینگی سے متاثر ہیں، رواں ہفتے کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 127 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کیچ میں 72، گوادر میں 26 اور لسبیلہ میں 29 ڈینگی کے کیسز سامنے آئے ہیں، رواں سال صوبے میں رجسٹرڈ ڈینگی کیسز کی تعداد 3ہزار 198 ہو چکی ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ بخار یا جسم درد کی صورت میں فوری ڈینگی ٹیسٹ کرائیں۔

مشہور خبریں۔

الحدیدہ میں جنگ بندی کی 126 خلاف ورزیاں

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:  یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ

برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد اسد کا متحدہ عرب امارات کا تاریخی دورہ

?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:   اسد نے سب سے پہلے متحدہ عرب امارات کے نائب

وزیرخارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت جائیں گے، دفترخارجہ

?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ

عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھے گا: شیخ رشید

?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے

ہم اسرائیل کو کبھی بھی سرکاری طور پر تسلیم نہیں کریں گے: یحیی السنوار

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نئے رہنما نے

سعودی جیلوں کی کہانی اس ملک کی خواتین کی زبانی

?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی لیکس نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق

صیہونی حکومت کے ساتھ طولانی جنگ بندی ناممکن : اسلامی جہاد

?️ 13 جون 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد موومنٹ کے سیاسی دفتر کے رکن احسان عطایا نے

سعودی عرب میں ایک بار پھر بن سلمان کے مخالفین کی شامت

?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عہدیداروں نے اتوار کی شب اعلان کیا کہ انہوں نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے