?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر حکومت نے نئی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے اور کہا ہے کہ یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔ اگر احتیاطی تدابیرنہ کی گئیں تو اس وائرس کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیلٹا وائرس جو درحقیقت انڈین وائرس ہے، انتہائی خطرناک قرار دیا جارہا ہے، پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے جو کورونا کی چوتھی لہر بھی ہو سکتی ہے۔
این سی او سی نے ڈیلٹا وائرس اور پاکستان میں موجود دیگر وائرس کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دے دی ، اگر ڈیلٹا وائرس پہ قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس وائرس کی وجہ سے ہندوستان نے نہ صرف لاکھوں اموات کا سامنا کیا بلکہ اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث عوام بے یار و مددگار اذیتیں جھیلتے رہے۔
پاکستانی عوام کو اس وائرس کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے این سی او سی کے خصوصی اقدامات جاری ہیں، ان اقدامات میں متعلقہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
این سی او سی کے مطابق اس ضمن میں موجودہ ایس او پیز کا شدت سے نفاذ 9 سے 18 جولائی تک یقینی بنایا جائے گا ، عید الالضحی کے موقع پہ وبا کے پھیلاؤ کی صورت میں غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود رکھنے کیے لئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں ، جن پہ عمل درآمد کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھ کر آئندہ چند دن میں کیا جائے گا۔
پاکستان کے تمام سیاحتی مقامات پر جانے والے 30 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کے سفر اور ہوٹل بکنگ پر عائد پابندی کو یقینی بنانے کے لئیے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔یکم اگست سے اس پابندی کا اطلاق18 سے 30 سال تک کے افراد پر بھی ہو گا ، اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
واگنر بغاوت؛مغربی منصوبہ یا روس کے ساتھ شطرنج کا کھیل
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:روسی حکومت کے خلاف ویگنر کی نجی فوج کی 24 گھنٹے
جون
نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی صوبے میں انسداد ملیریا مہم شروع کرنے کی ہدایت
?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے
اگست
چین کا جوہری خطرہ امریکی ہتھیاروں کو بڑھانے کا بہانہ
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے اس جمعہ
مارچ
سانحہ سوات؛ بروقت مدد ملتی تو قیمتی جانیں بچ سکتی تھیں۔ مریم نواز
?️ 28 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے سانحہ سوات میں سیالکوٹ
جون
صیہونی غزہ پر حملہ کرنے سے پہلے ہزار بار سوچتے ہیں
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے ایک تقریر میں
جون
الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی , وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے جواب جمع کرا دیا
?️ 22 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں )الیکشن کمیشن نے این اے 24 چارسدہ کے
ستمبر
دی گارڈین نے رپورٹ کیا؛ بن سلمان ٹرمپ کی واپسی پر جوا کھیل رہے ہیں
?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: گارڈین کی ورلڈ سروس کے چیف ایڈیٹر جولین برجر نے امریکہ
اپریل
کراچی: 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز
?️ 19 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 4 روزہ عالمی
نومبر