ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اضافہ، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے اضافہ کردیا جب کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اگلے 15 روز (16 تا 31 اکتوبر) کے لیے فی لیٹر 5 روپے اضافہ کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 251 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت 247 روپے 3 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

یاد رہے کہ 30 ستمبر کو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے پیٹرول 2 روپے اور ڈیزل 3روپے 40 پیسے سستا کردیا تھا۔

گزشتہ ماہ 15 ستمبر کو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 31 اگست کو وفاقی حکومت نے پیٹرول 1.86 روپے اور ڈیزل 3.32 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ اس سے قبل 15 اگست کو پیٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت 6.7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

یکم جون 2024 سے لے کر اب تک حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.23 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18.67 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں (16 تا 31 اکتوبر) کے لیے اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، جس کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور بحران کے سبب عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا بڑھنا ہے۔

باخبر سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5.50 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا، جس کا اطلاق 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک کے لیے ہوگا، انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ تقریباً دو ہفتوں کے دوارن پیٹرول کی قیمت میں اوسطاً 2.8 ڈالر فی بیرل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 7 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

موجودہ شرح تبادلہ اور ٹیکس کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرول 5.50 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 13 روپے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت تقریباً 76 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر تقریباً 79 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کے نرخ اضافے کے بعد 80.5 ڈالر سے بڑھ کر تقریباً 87.5 ڈالر فی بیرل ہوگئے ہیں۔

حالیہ پندرہ دنوں کے دوران پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر درآمدی پریمیم بالترتیب 8.7 ڈالر اور 5 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا۔

پیٹرول کی موجودہ قیمت 247.03 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 246.69 روپے فی لیٹر ہے۔

تاہم ریٹیل مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں 248 روپے فی لیٹر کی قیمت پرفروخت ہو رہے ہیں۔

پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں اور رکشوں میں استعمال ہوتا ہے، اس کی قیمتوں میں تبدیلی براہ راست متوسط طبقے کو متاثر کرتی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ نے یمن میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا

?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں:  وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یمن

ایرانی صدر کے انتقال پر ترک صدر کا ردعمل

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے ایران کے صدر کو لے جانے

رانا ثناءاللہ کا 9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی پر بہت بڑا الزام

?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثناءاللہ نے انکشاف

مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں کےخلاف ہڑتال کے سبب صنعتی پیداوار جزوی طور پر متاثر

?️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جماعت اسلامی کی جانب سے گزشتہ روز (ہفتے کو)

پشینیان کو امن قائم کرنے کے لیے سیاسی عزم کا مظاہرہ کرنا ہوگا: باکو

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:  جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز باکو

یاسر حسین نے عید کے میسجز بھیجنے والوں کو خصوصی عید مبارک دی

?️ 21 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر

شوبز کی دنیا جھوٹی ہے، پیسوں کی خاطر شوبز والے جھوٹ دکھاتے ہیں، حرا مانی

?️ 3 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ حرا مانی نے اعتراف کیا ہے کہ

کیا تل اویو رام اللہ تنظیم کے تابوت پر آخری کیل ٹھونک دے گا؟

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں: 13 اور 3 جنوری کو صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے