ڈیجیٹل معیشت کی جانب اہم پیش رفت، وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کیش لیس اکانومی اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور کیش لیس بنانے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی وہ خود کریں گے، یہ کمیٹی ہر ہفتے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور اس ضمن میں کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لے گی۔

اس حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ پالیسی اقدامات کے ذریعے ڈیجیٹل رقم کی منتقلی اور ادائیگیوں کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غیر رسمی معیشت کی حوصلہ شکنی اور خریداری و رقوم کی منتقلی کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کو فروغ دینے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران مستحقین کو رقوم کی منتقلی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے شفاف، مؤثر اور فعال انداز میں یقینی بنائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل والٹس کے استعمال سے اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ مستحق افراد کو ان کا حق بغیر کسی انسانی مداخلت کے فراہم کیا جائے، جس سے امداد کی تقسیم میں شفافیت ممکن ہوئی۔

شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی معیشت میں بہتری کے باعث مہنگائی کی شرح میں کمی اور ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق حکومت کی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج ملکی ترقی کی جانب اشارہ ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی منتقلی سے متعلق ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ہم شیخ جراح پر قبضہ کی اجازت نہیں دین گے

?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:   کچھ عرصے سے، اسرائیلی فوج مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ

پیرس کی سڑکوں پر فرانسیسی طبی عملے کا مظاہرہ

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:  ہزاروں فرانسیسی طبی عملے نے 5 جنوری کو پیرس میں

یمنی قیدیوں کی شہادت پر صنعا حکومت کا اقوام متحدہ کو احتجاجی نوٹ

?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت میں جنگی قیدیوں کی نگراں قومی

بن گوئیر کی کابینہ میں واپسی اور گولان کا صیہونی حکومت کی کرپٹ کابینہ پرغصہ

?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: بین گویر نے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور جنگ

نیٹو دنیا میں عدم استحکام کے لیے مغرب کا آلہ کار

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:شام اور روس کے صدور نے ٹیلی فون پر گفتگو میں

ٹرمپ کا ایک اور راز کھلا

?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:مائلز ٹیلر، سابق ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکرٹری کرسٹن نیلسن کے سینئر

عرب ممالک کی ایران اور ترکی کے ساتھ یکساں مؤقف اپنانے کی کوشش

?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:مصری سفارت کاروں نے کہا کہ جی سی سی کے رکن

تل ابیب کے خلاف حزب اللہ کی مزاحمتی طاقت ایک واضح حقیقت ہے:صیہونی اخبار

?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کی تحریک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے