ڈسکوز کو بجلی صارفین سے 69 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی اجازت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا  نے واپڈا کی سابق تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے جولائی میں استعمال ہونے والی بجلی کے لیے 4.34 روپے فی یونٹ اضافی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاکہ ناکافی رقوم کے حامل اداروں کو ستمبر کے بل میں 69 ارب روپے کے اضافی فنڈز فراہم کیے جا سکیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ادارے نے جولائی کے لیے فیول چارجز میں تبدیلی کی وجہ سے ڈسکوز کے لیے قابل اطلاق ٹیرف میں 4.34 روپے فی کلو واٹ کے اضافے کا تخمینہ لگایا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اضافی فیول چارجز الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز (ای وی سی ایس) اور تمام ڈسکوز کے لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین پر لاگو ہوں گے اور جولائی میں صارفین کے یونٹس کی بنیاد پر ان کے بلوں میں الگ سے نمایاں کیے جائیں گے اور موجودہ مہینے کے بل میں انہیں لاگو کیا جائے گا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے علاوہ تمام ڈسکوز کے لیے ایف سی اے میں 4.69 روپے فی یونٹ کے بجائے 4.34 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا ہے، 4.69 روپے فی یونٹ کا مطالبہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے جولائی میں استعمال ہونے والی بجلی کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے اضافی آمدنی پیدا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

پاور گرڈ میں مجموعی طور پر سب سے بڑا حصہ ہائیڈرو پاور سے آیا، جون اور مئی میں 24 فیصد کے مقابلے جولائی میں اس کے حصے میں 35 فیصد تک نمایاں اضافہ ہوا، مہنگی درآمدی آر ایل این جی کی کم دستیابی بھی صارفین کے لیے ایک نعمت ثابت ہوئی۔

سی پی پی اے نے دعویٰ کیا کہ جولائی میں صارفین سے ایندھن کی قیمت 6.29 روپے فی یونٹ وصول کی گئی تھی لیکن اصل قیمت 10.98 روپے فی یونٹ تھی، اس لیے صارفین سے تقریباً 4.69 روپے فی یونٹ اضافی چارج کیا گیا۔

بجلی کے نظرثانی شدہ نرخ 50 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کے علاوہ تمام صارفین سے ستمبر کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

محرم کے پہلے عشرے میں کتنے زائرین کربلا پہنچے؟

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ سروسز کمیشن کے وائس چیئرمین نے اعلان کیا

غزہ میں کون سی فتح کی بات ہو رہی ہے، واضح نہیں!

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں:  صیہونی حلقوں کی فوج اور کابینہ پر تنقید کے سلسلے

"سوڈان میں جنگ کا خاتمہ” خرطوم اور واشنگٹن حکام کے درمیان مذاکرات کا مرکز

?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: سوڈانی وفد نے اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران امریکی حکام

شوکت ترین کی آڈیو میں کٹ پیسٹ کی گئی یہ کام وہ پہلے بھی کرتے ہیں،اسد عمر

?️ 29 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ شوکت

پی آئی اے کی نجکاری، اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ آئندہ ماہ متوقع ہے، محمد اورنگزیب

?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ

کراچی کی مخدوش عمارتیں گرانے کیلئے فوری وسائل دستیاب نہیں۔ وزیر بلدیات

?️ 18 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ

عمران خان کے بیٹوں سے متعلق رانا ثناء اللہ کی گفتگو پر جمائمہ بھی بول پڑیں

?️ 10 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کے

صیہونی آبادکاروں کی دہشت گردی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے:فلسطینی اتھارٹی

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کی کابینہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے