ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین سے تحریری جواب طلب

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے کے نوٹی فکیشن کے خلاف درخواست پر آئندہ سماعت میں فریقین سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے معروف قانون دان غلام عباس ہرل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں نگران پنجاب حکومت، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کر لیا ہے، عدالت نے سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت تک مکمل تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے کے خلاف دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے، نگران حکومت کے پاس اضافی ٹیکسز لگا کر قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ نگران حکومت روز مرہ کے معاملات چلانے کے لیے ہے، قیمتیں بڑھانا ان کے اختیار میں نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے پرانے ریٹس پر ہی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم جاری کرے۔

یاد رہے کہ 16 جنوری کو نگران حکومت پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا تھا۔

لرننگ لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی، جبکہ ریگولر موٹر سائیکل لائسنس کی ایک سال کی فیس 980 روپے کر دی گئی تھی۔

اسی طرح موٹر کار / جیپ کی ایک سال کی فیس بڑھا کر 2280 روپے کر دی گئی، اس سے قبل موٹرسائیکل اورکار کی 5 سال کے لائسنس کی فیس 1300 روپے تھی۔

ایل ٹی وی لائسنس اور ایچ ٹی وی لائسنس کی ایک سال کی فیس 2480 روپے کر دی گئی تھی، جبکہ انٹرنیشل لائسنس کی فیس میں بھی 1830 سے 6030 روپے تک اضافہ کر دیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

یوم قدس کے موقع پر شہید سید حسن نصر اللہ کی تاریخی تقریروں پر ایک نظر

?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: عالمی یوم قدس کے موقع پر، مناسب ہے کہ حالیہ

مشرق وسطی میں وحشت ایجاد کرنے کی امریکی کوشش

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ وہ

ٹرمپ پر پھر تیسرے ممکنہ قاتلانہ حملے کی نئی تفصیلات

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک شخص، جسے سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس

نیٹو کے خلاف روس کی کاروائی درست:بین الاقوامی ماہرین

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:بین الاقوامی ماہرین ماہرین اور سیاسی مبصرین پیوٹن کے مغرب کے

سعودی عرب کی اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے لیے بڑی شرطیں

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے قابض حکومت کے ساتھ سعودی عرب کے معمول

وقت ضائع کیے بغیر پنجاب، خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے جائیں گے، فواد چوہدری

?️ 4 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے

ہم جلد ہی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف زمینی کارروائی شروع کریں گے: ٹرمپ

?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے