ڈالر 233 روپے تک پہنچ گیا

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 233 کی کم ترین سطح پر آگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں مقامی کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 229 روپے 88 پیسے پر بند ہوئی تھی جبکہ روپے کی قدر آج 1.31 فیصد یا 3 روپے 5 پیسے کی کمی کے بعد 232 روپے 95 پیسے پر بند ہوئی۔

میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) شرح تبادلہ میں اتار چڑھاؤ پر قابو پانے کے لیے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر جاری کرنے سے گریزاں ہے، تیل کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) ادائیگیوں کی وجہ سے روپیہ انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران نئی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

انہوں نے میڈیاکو بتایا کہ اس کے علاوہ برآمد کنندگان بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع کمانے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے روپے کی قدر میں تیزی سے ہونے والی کمی کے باعث زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے قومی مفاد کے تحفظ کا خیال ترک کردیا ہے۔

سعد بن نصیر نے کہا کہ دوسری جانب برآمد کنندگان بینکوں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ایل سی کی حد استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس صورتحال سے نمٹنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ وہ برآمد کنندگان کو فوری طور پر ڈالر سے حاصل ہونے والی آمدنی کو روپے میں تبدیل کرانے کا حکم دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ اسٹیٹ بینک، دیگر بینکوں کے ساتھ ثالث کے طور پر کام کرسکتا ہے تاکہ شرح تبادلہ کے بحران کے وقت برآمد کنندگان کی جانب سے کی جانے والی بےقاعدگیوں سے محفوظ رہا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمد کنندگان کو چاہیے کہ وہ شرح تبادلہ میں کمی کے بجائے اپنی اشیا کی فروخت سے منافع حاصل کرنے پر توجہ دیں۔

7 اپریل (جب اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کو اقتدار سے سبکدوش کیا گیا تھا) اور 22 جولائی کے درمیانی عرصے میں ملک کے تجارتی خسارے، بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے باعث روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 21.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

22 جون کو 211 روپے 93 پیسے کی قیمت تک پہنچنے کے بعد جولائی کے پہلے ہفتے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا تھا اور اس کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 204 روپے 56 پیسے تک آگئی تھی۔

جب 15 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا لیکن اس کے بعد حالیہ دنوں میں اس کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔

گزشتہ ہفتے کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 8.25 فیصد کمی دیکھی گئی، 22 جولائی کو روپیہ 228 روپے 36 پیسے کے ساتھ کم ترین سطح پر بند ہوا جبکہ 15 جولائی کو ڈالر کے مقابلے میں اس کا ریٹ 210 روپے 95 پیسے تھا۔

رواں ہفتے کے ابتدائی سیشن میں بھی روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھی گئی جس کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یہ 229 روپے 88 پیسے پر آگیا تھا۔

مشہور خبریں۔

امریکی معاشرے میں اسرائیل مخالف عقائد شدت اختیار کر گئے ہیں: الجزیرہ

🗓️ 1 جون 2022سچ خبریں:    کئی دہائیوں سے امریکی معاشرہ صیہونی حکومت کی حمایت

(ن) لیگی رہنماؤں کے مذاکرات مخالف بیانات پر پی ٹی آئی نے حکومت سے وضاحت طلب کرلی

🗓️ 2 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے 2 سینئر اراکین کی جانب سے

مصر، اردن اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہان کا سہ فریقی اجلاس،بات کیا ہونا ہے؟

🗓️ 14 اگست 2023سچ خبریں: آج پیر کو مصر کے صدر، اردن کے بادشاہ اور

First-ever auction of AI-created artwork set for Christie’s gavel

🗓️ 14 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

مزید 15 آئی پی پیز کےساتھ نئے معاہدے کی منظوری، بجلی 10 سے 11 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

🗓️ 14 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی قیمتوں میں کمی کی راہ ہموار

یوکرین کے لیے امریکہ کی 2 بلین ڈالر کی نئی امداد

🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:CNN کی خبر کے مطابق، امریکہ  یوکرین کے لیے 2 بلین

شوہر پر حملہ کے بعد نینسی پیلوسی نے ایک رمال سے مدد لی

🗓️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی سابق سپیکر نینسی پیلوسی کی بیٹی نے

کوئی پائلٹ نیتن یاہو کے طیارے کو اڑانے کو تیار نہیں

🗓️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن چینل 14 نے رپورٹوں میں بتایا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے