چین کی جانب سے بڑے نقائص کی نشاندہی، حکومت ’پی اے آر سی‘ میں اصلاحات کیلئے پُرعزم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک (فوڈ سیکیورٹی) نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ملک کے اعلیٰ زرعی تحقیقی ادارے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) کو مکمل طور پر تبدیل کریں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چین کے ساتھ کی جانے والی ایک مشترکہ تشخیص میں طویل عرصے سے جاری کم سرمایہ کاری، پرانے لیبارٹری نظام اور آلات، تحقیق کی کمزور تجارت کاری اور ہنر مند افرادی قوت کے انخلا (برین ڈرین) کو پاکستان کی زرعی تحقیق کے بڑے مسائل کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔

یہ جامع مطالعہ چینی وزارتِ زراعت و دیہی امور اور چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز نے پی اے آر سی کے تعاون سے انجام دیا، جس کا مقصد پاکستان کے زرعی تحقیقی نظام میں ساختی خامیوں کی نشاندہی کرنا اور عالمی سائنسی معیار کے مطابق ادارہ جاتی بحالی کا روڈمیپ تیار کرنا تھا۔

مشترکہ مطالعے میں پی اے آر سی، نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر (این اے آر سی) اور اس کے 11 تحقیقی اداروں کی کارکردگی، بنیادی ڈھانچے اور صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ایک مربوط اصلاحاتی حکمتِ عملی کی ضرورت ہے جو پائیدار فنڈنگ، مؤثر کارکردگی کے جائزے، تحقیق اور کسانوں کے درمیان مضبوط روابط اور وفاقی و صوبائی تحقیقی اداروں کے بہتر ہم آہنگی پر مبنی ہو۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ زرعی تحقیق کی ترجیحات کو قومی غذائی تحفظ، ماحولیاتی لچک اور اقتصادی ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے، جس کے لیے ایک قومی زرعی سائنس و ٹیکنالوجی روڈمیپ تیار کیا جانا چاہیے۔

اس جائزے کی سفارشات پر جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں غور کیا گیا، جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کی۔

وزیر نے اعلان کیا کہ حکومت، چین کے ساتھ اسٹریٹجک ریفارم اینڈ کوآپریشن پلان کے تحت پی اے آر سی کی ازسرِ نو تنظیم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر پرعزم ہے کہ پی اے آر سی کو ایک جدید، مؤثر اور اختراعات پر مبنی ادارہ بنایا جائے، جو ملک کی خوراک کی تحفظ کے ایجنڈے کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

رانا تنویر حسین نے چینی وزارت اور اکیڈمی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے زرعی تحقیقی شعبے کے لیے دوراندیش اصلاحاتی روڈمیپ تیار کرنے میں قیمتی تعاون فراہم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی وزارت اور اکیڈمی کی سفارشات کو ’حرف بہ حرف اور روح کے مطابق‘ نافذ کیا جائے گا تاکہ پی اے آر سی کو زرعی ترقی کا مرکز بنایا جا سکے، جہاں سے کسان جدید ٹیکنالوجی، ویلیو ایڈیشن اور تحقیق پر مبنی حلوں سے براہِ راست فائدہ اٹھا سکیں۔

وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ اصلاحاتی منصوبے کے بروقت نفاذ، واضح اہداف اور جوابدہی کے نظام کو یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی عمل درآمدی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق، پی اے آر سی اور دیگر اہم شراکت داروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

راست سے عام آدمی کو سہولت میسر آئے گی:وزیر اعظم

?️ 15 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ راست سے

ہندوستان اور برازیل نے کیا ٹرمپ کی دھمکیوں کو نظرانداز

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان اور برازیل امریکی

چینی کی قیمتوں کی ہیرا پیری میں مزید شوگر گروپس کا نام سامنے آیا ہے

?️ 26 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ‘قیاس آرائیوں

بی بی سی کے دفتر کے مرکزی دروازے اور دیواروں پر سرخ رنگ

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:انگریزی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق فلسطین کی حامی احتجاجی تنظیم

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا اہم کارنامہ، عوام سے کیئے گئے تمام وعدوں کو پورا کردیا

?️ 2 اپریل 2021نیوزی لینڈ (سچ خبریں) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اہم

فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سعودی عرب کا نیا قدم

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:گزشتہ چند دنوں سے سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان

اردن کے بادشاہ نے فلسطین کے بارے میں دنیا سے کہا کہا؟

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس

عاطف اسلم کا  فلسطینی عوام کے حق میں  آواز بُلند کرنے کا مطالبہ

?️ 14 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے فلسطینی عوام کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے