چین کی جانب سے بڑے نقائص کی نشاندہی، حکومت ’پی اے آر سی‘ میں اصلاحات کیلئے پُرعزم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک (فوڈ سیکیورٹی) نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ملک کے اعلیٰ زرعی تحقیقی ادارے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) کو مکمل طور پر تبدیل کریں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چین کے ساتھ کی جانے والی ایک مشترکہ تشخیص میں طویل عرصے سے جاری کم سرمایہ کاری، پرانے لیبارٹری نظام اور آلات، تحقیق کی کمزور تجارت کاری اور ہنر مند افرادی قوت کے انخلا (برین ڈرین) کو پاکستان کی زرعی تحقیق کے بڑے مسائل کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔

یہ جامع مطالعہ چینی وزارتِ زراعت و دیہی امور اور چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز نے پی اے آر سی کے تعاون سے انجام دیا، جس کا مقصد پاکستان کے زرعی تحقیقی نظام میں ساختی خامیوں کی نشاندہی کرنا اور عالمی سائنسی معیار کے مطابق ادارہ جاتی بحالی کا روڈمیپ تیار کرنا تھا۔

مشترکہ مطالعے میں پی اے آر سی، نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر (این اے آر سی) اور اس کے 11 تحقیقی اداروں کی کارکردگی، بنیادی ڈھانچے اور صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ایک مربوط اصلاحاتی حکمتِ عملی کی ضرورت ہے جو پائیدار فنڈنگ، مؤثر کارکردگی کے جائزے، تحقیق اور کسانوں کے درمیان مضبوط روابط اور وفاقی و صوبائی تحقیقی اداروں کے بہتر ہم آہنگی پر مبنی ہو۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ زرعی تحقیق کی ترجیحات کو قومی غذائی تحفظ، ماحولیاتی لچک اور اقتصادی ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے، جس کے لیے ایک قومی زرعی سائنس و ٹیکنالوجی روڈمیپ تیار کیا جانا چاہیے۔

اس جائزے کی سفارشات پر جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں غور کیا گیا، جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کی۔

وزیر نے اعلان کیا کہ حکومت، چین کے ساتھ اسٹریٹجک ریفارم اینڈ کوآپریشن پلان کے تحت پی اے آر سی کی ازسرِ نو تنظیم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر پرعزم ہے کہ پی اے آر سی کو ایک جدید، مؤثر اور اختراعات پر مبنی ادارہ بنایا جائے، جو ملک کی خوراک کی تحفظ کے ایجنڈے کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

رانا تنویر حسین نے چینی وزارت اور اکیڈمی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے زرعی تحقیقی شعبے کے لیے دوراندیش اصلاحاتی روڈمیپ تیار کرنے میں قیمتی تعاون فراہم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی وزارت اور اکیڈمی کی سفارشات کو ’حرف بہ حرف اور روح کے مطابق‘ نافذ کیا جائے گا تاکہ پی اے آر سی کو زرعی ترقی کا مرکز بنایا جا سکے، جہاں سے کسان جدید ٹیکنالوجی، ویلیو ایڈیشن اور تحقیق پر مبنی حلوں سے براہِ راست فائدہ اٹھا سکیں۔

وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ اصلاحاتی منصوبے کے بروقت نفاذ، واضح اہداف اور جوابدہی کے نظام کو یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی عمل درآمدی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق، پی اے آر سی اور دیگر اہم شراکت داروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اڈیالہ جیل میں تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد

?️ 7 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی وجوہات کی بنا

نیویارک کے انتخابات میں زهران ممدانی کی تاریخی کامیابی،کیا امریکا ایک نئے سیاسی دور میں داخل ہو چکا ہے؟

?️ 16 نومبر 2025 نیویارک کے انتخابات میں زهران ممدانی کی تاریخی کامیابی،کیا امریکا ایک

عمران خان ملکی سیاست کی شطرنج کے بادشاہ ہیں، فواد چوہدری

?️ 27 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران

ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کا روشن افق

?️ 13 جون 2023سچ خبریں:پاکستان کے دارالحکومت میں قائداعظم یونیورسٹی کے پالیسی اور بین الاقوامی

صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ بینک میں لوٹ مار

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے صیہونی حکومت کے فوجی عناصر کے

پاکستانی سفارتی مشن کی اقوام متحدہ میں چینی مندوب سے ملاقات، اپنا موقف پیش کیا

?️ 2 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی سفارتی مشن کے قائد بلاول بھٹو زرداری

عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب تحقیقات کے خلاف درخواستیں قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران

اسرائیل کے ساتھ کیا کرنا چاہیے؟ :خالد مقبول صدیقی

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے