اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان چین سے سائینو فارم، کینو سائینو، سائینو فارم ویکسین درآمد کررہا ہے اس حوالے سے چین سے کوروناویکسین کی چھٹی کھیپ 29 اپریل کو پاکستان لائی جائے گی، طیارے بھیجنے کے لیے متعلقہ ادارے کو درخواست بھیج دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے مزید کورونا ویکسین لانے کے لیے انتظامات جاری ہے، طیارے بھیجنے کے لیے متعلقہ ادارے کو درخواست بھیج دی گئی ہے ، اجازت ملتے ہی 3 طیارے بیجنگ روانہ کیے جائیں گے۔3بوئنگ77طیارے چین سے 10لاکھ ویکسین لے کر آئیں گے ، 29اپریل کوکوروناویکسین کی چھٹی کھیپ پاکستان لائی جائے گی۔
گزشتہ دنوں قومی ایئرلائن کے 3 طیاروں کے ذریعے 76 ٹن کورونا ویکسین پاکستان لائی گئی، ذرائع وزارت صحت کے مطابق ۔ پاکستان نے کورونا ویکسین کی کل 3 کروڑ 5 لاکھ ڈوز کے سودےکیے ہیں ، اب تک پاکستان میں سرکاری سطح پر ویکسین کی 45 لاکھ 60 ہزار خوراکیں پہنچی ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سائنو فام سے ویکسین کی 55 لاکھ ڈوز خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے، پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 50 لاکھ ڈوز خریدی ہیں تاہم چین سے تاحال کورونا ویکسین کی 8 کھیپس پاکستان آچکی ہیں۔خیال رہے پاکستان چین سے سائینو فارم، کینو سائینو، سائینو فارم ویکسین درآمد کررہا ہے۔