🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کو آخری قرار دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر امکان ظاہر کیا ہے کہ رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا متوقع ہے، پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، پاکستان میں چینی شہریوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، زمینی صورتحال میڈیا سے کہیں بہتر ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے نکی ایشیا اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا متوقع ہے۔
وزیرخزانہ نے عالمی ایجنسیوں سے ”بی“ ریٹنگ کی توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری آئی ہے۔
محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں پاکستانی چینی مشترکہ منصوبےکی لسٹنگ کی توقع کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین مشترکہ منصوبےسروس لانگ مارچ کی ہانگ کانگ میں لسٹنگ متوقع ہے۔
وزیرخزانہ نے پاکستانی کمپنیوں کے لیے مزید لسٹنگز کے امکانات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت پر بھی زور دیا اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو اہم قرار دیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، پاکستانی حکومت چینی شہریوں سمیت تمام غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو اعلیٰ سطح پر اہمیت دیتی ہے، زمینی صورتحال میڈیا سے کہیں بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے، وزیر خزانہ نے اقتصادی اصلاحات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق اصلاحات کا عمل مکمل ہوجائے گا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گزشتہ دنوں ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کو چین کی کیپٹل مارکیٹ سے مزید ہم آہنگ کرنے کے لیے جون کے اوائل تک یوآن پر مبنی پانڈا بانڈ جاری کرے گا، اس اقدام سے بیجنگ کو کرنسی کے استعمال کو بڑھانے میں مدد ملے گی، پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 20 سے 25 کروڑ ڈالر اکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ مصر کی طرز پر یوآن بانڈز کے اجرا کی بینک گارنٹی کے لیے ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے بات چیت چل رہی ہے، پاکستان آنے والے مہینوں میں اپنی کریڈٹ ریٹنگ کو سنگل ’بی‘ میں بدلنے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے۔
مشہور خبریں۔
عامر خان نے کرینہ کیلئے ساڑھی کتنے کی خریدی تھی؟
🗓️ 20 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے کرینہ کیلئے
جنوری
عالمی کپ میں فلسطین کا پرچم صہیونیوں کے لیے وبال جان
🗓️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:عالمی کپ میں خاص طور پر مراکش کی قومی ٹیم کی
دسمبر
طالبان کے القاعدہ کے ساتھ گہرے روابط ہیں:اقوام متحدہ
🗓️ 18 فروری 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں طالبان کی نگرانی کرنے والے مشن کے سربراہ
فروری
نیتن یاہو کو کیا کرنا چاہیے؛اسرائیلی کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی حزب اختلاف کی تحریک کے رہنما یائر
دسمبر
صیہونی جیل میں قید فلسطینی ڈاکٹر شہید
🗓️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی جیل میں فلسطینی ڈاکٹر کی
ستمبر
افغانستان میں کوئی فریق فیورٹ نہیں ہے: وزیر خارجہ
🗓️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان
ستمبر
افغانستان کا مسئلہ فوج سے حل نہیں ہوگا:وزیر خارجہ
🗓️ 24 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی میں سہ فریقی
اپریل
سی پیک کے تحت بننے والے ساڑھے تین ہزارمیگاواٹ کے کچھ منصوبے ملتوی
🗓️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک چین تعلقات کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے پاکستان چین
اگست