?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے نئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) تیار کیے گئے ہیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ نے پاکستان میں چینی سفیر ماشا جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا، چینی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
محسن نقوی نے چینی سفیر کا وزارت میں خیر مقدم کیا جبکہ چینی سفیر نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کی تیاریوں اور پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سےگفتگو کی گئی، دونوں فریقین نے بشام واقعے کی تحقیقات میں پیشرفت کے بارے میں بھی بات چیت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بشام واقعہ پاک چین دوستی پر حملہ ہے اور اس واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، وفاقی وزیر نے سفیر کو بتایا کہ انہوں نے لاہور اور کراچی میں چینی قونصل خانوں کا دورہ کیا اور قونصل جنرل سے ملاقات کی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کہ چینی قونصل جنرل نے چینی شہریوں کے لیے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی سازش کی اجازت نہیں دے گا، پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور کوئی دشمن انہیں نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔
مشہور خبریں۔
یمنی فوج کا مأرب کے جنوب میں القاعدہ کے اہم ترین اڈے پر قبضہ
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے علاقے
دسمبر
نواز شریف کی کرپشن!
?️ 26 جنوری 2021وزیراعظم عمران خان اگر اپنے کسی سیاسی مخالف کو سب سے زیادہ
جنوری
ملک سلمان کا ایران کو خفیہ پیغام
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایران کے اعلیٰ حکام
مئی
خیبرپختونخوا حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے؛ جے یو آئی کا گنڈاپور کے بیان پر ردعمل
?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ترجمان اسلم غوری
جولائی
بائیڈن کے سفر کے بارے میں سعودیوں کی رائے
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کے خطے کے حالیہ دورے اور جدہ
جولائی
پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت بہت اہمیت رکھتی ہے
?️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن کے ہمراہ مشترکہ
جون
ترک قابضین کو سخت سبق سکھائیں گے: عراقی مزاحمتی تحریک
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک عصاب اہل الحق کے سکریٹری جنرل نے شمالی
فروری
چینی سفارتکار کا جاپان اور جنوبی کوریا پر طنز
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:چینی حکومت کے سینئر سفارت کار اور ملک کے سابق وزیر
جولائی