?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) چین نے پاکستان کو مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔
اسلام آباد میں چینی سفیر نونگ رونگ کی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے ملاقات ہوئی جس میں چینی سفیر نے وزیر خزانہ کو چین کی حکومت کی جانب سے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ چین کی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کی مد د کرنے کو تیار ہے۔
گزشتہ ماہ نومبر میں اسحٰق ڈار نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران پاکستان نے چین سے اضافی مالی مدد کے لیے 9 ارب ڈالر کی امداد طلب کی تھی، اس پر چینی قیادت نے 4 ارب کے خودمختار قرضوں، 3 ارب 30 کروڑ ڈالر کے کمرشل بینک قرضوں کی ری فنانسنگ اور کرنسی تبادلے کو تقریباً ایک ارب 45 کروڑ ڈالر بڑھانے کا وعدہ کیا تھا، یہ رقم مجموعی طور پر 8 ارب 75 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔
پاکستان کو قرض اور تجارتی ادائیگیوں سمیت بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے 30 جون 2023 تک کم از کم 34 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، چین اور سعودی عرب نے تقریباً 13 ارب ڈالر کی اضافی امداد کی یقین دہانی کروائی ہے۔
اسحٰق ڈار نے اپنے بیان میں چینی سفیر کے مسلسل تعاون اور مدد کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط دوستانہ تعلقات کو سراہا۔
دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی اور مالیاتی شعبے کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر غور کیا۔
چینی سفیر نے حکومت کی جانب سے مالیاتی اور اقتصادی استحکام کو برقرار اور اس میں اضافے کے لیے کیے جانے والے پالیسی اقدامات کی تعریف کی۔
اس سے قبل اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ چینی صدر اور وزیر اعظم نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ چین کی حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور کبھی مایوس نہیں کرے گی۔
مشہور خبریں۔
افغان صدرکی طالبان کو دھمکی
?️ 21 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کے صدر نے افغان طالبان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا
جون
ثروت گیلانی کا والدین کو اپنے بچوں کو جنسی تعلیم دینے کا مشورہ
?️ 15 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان ثروت گیلانی نے کہا
اکتوبر
روس یوکرین کے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے: زیلینسکی
?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس
مارچ
چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات مسترد، 8 فروری کو انتخابات کے انتظامات مکمل کرلیے، الیکشن کمیشن
?️ 15 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف
دسمبر
امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے میں پہلے نمبر پر ہے:شام
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک میں امریکی پالیسیوں پر
جنوری
آئی ایم ایف کا وفد آج سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا
?️ 11 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا وفد آج سے 15
نومبر
بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ والوں کو بجلی نرخ میں رعایت کی تجویز
?️ 31 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں200 سے 300
مئی
وزیر اعظم نے اپنا کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان قوم سے کئے گئے
اگست