?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے معاملے پر الیکشن ایکٹ میں ترامیم تجویز کر دیں۔ چیف الیکشن کمشنر سکند سلطان راجہ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 57 اور سیکشن 58 میں ترامیم تجویز کر دیں اور کہا گیا کہ ترامیم پارلیمنٹ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کی جائیں۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق وقتا فوقتا الیکشن کمیشن اس نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد اس میں ترامیم کر سکے گا ۔ جو الیکشن پروگرام مختلف مراحل میں اعلان کیا گیا ہو گا، الیکشن کمیشن ایک نیا الیکشن پروگرام اور نئی تاریخ بھی دے سکے گا،کمیشن تحریری طور پر اس کی وجوہات اور اپنی رائے بھی دے گا۔
ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ یا تاریخوں کا اعلان کرے گا۔
الیکشن کمیشن حلقوں سے نمائندے منتخب کرنے کا کہے گا۔الیکشن کمیشن انتخابات نوٹیفیکیشن کے بعد الیکشن پروگرام میں تبدیلی کر سکے گا۔تجویز میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نئی پولنگ تاریخ کے ساتھ نیا الیکشن پروگرام بھی جاری کر سکے گا۔دوسری جانب سینیٹ کے اجلاس میں قومی اسمبلی اور چاروں صوبوں میں بیک وقت انتخابات کرانے کی قرار داد کثرت رائے سے مںظور کر لی گئی ہے،قرار داد سینیٹر طاہر بزنجو نے ایوان میں پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے،تمام اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت ہونے بھی ضروری ہیں۔صرف پنجاب میں الیکشن ہونے سے دیگر صوبوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے،قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ ہونے سے وفاق مضبوط ہو گا۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی کابینہ اسرائیل کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے: لاپیڈ
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے عبوری وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے
دسمبر
چین کا ٹرمپ کی بغاوت پر امریکی کانگریس کی سماعت پر ردعمل
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے جمعہ کو
جون
فوج کی نافرمانی تیزی سے پورے اسرائیلی نظام میں پھیل جائے گی: نیتن یاہو
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حالیہ مظاہروں،
مارچ
جہاد اسلامی کے ایک اور کمانڈر شہید
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی فوج نے اعلان کیا کہ شاباک فورسز کے ساتھ مشترکہ
مئی
انتہا پسند صہیونی وزیر کی جانب سے امداد کو غزہ میں داخل ہونے پر روک
?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن گوئر
اگست
کورونا پوری دنیا میں مہنگائی کا سبب بنا ہے: حماد اظہر
?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرتوانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ساری
اکتوبر
صہیونی فوج کے افسروں میں استعفوں کی بڑھتی ہوئی لہر
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:Yediot Aharonot اخبار نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ
جون
عراقی عوام کا ہر طبقہ صیہونیوں کا مخالف
?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں:عراقی ثقافتی شخصیات نے ایک بیان میں اربیل سمٹ کی شدید
اکتوبر