چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ایک نیا ادارہ بنایا جا رہا ہے۔ رانا ثناءاللہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ایک نیا ادارہ بنایا جا رہا ہے جو انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، اور یہ نوٹیفکیشن عجلت میں نہیں ہوگا۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی واپسی کے بعد جتنا وقت ضروری ہوگا، اسی حساب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ اُنہوں نے وضاحت کی کہ آئین کے بعد قوانین اور قوانین کے بعد رولز فریم کیے جاتے ہیں، اس لیے یہ تمام معاملات احتیاط کے ساتھ طے کیے جائیں گے۔

مشیر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاملے کا زیرِ غور ہونا اور فیصلہ ہونے میں فرق ہوتا ہے اور مختلف آپشنز مختلف اوقات میں زیرِ غور رہتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے بعد ادارے کی مدت 5 سال ہوگی اور یہ آئینی ترمیم کے مطابق ہوگی۔

رانا ثنا اللہ نے نواز شریف سے متعلق کہا کہ سابق وزیراعظم نے کبھی چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہیں کی اور اُن کی گفتگو کو بے بنیاد طور پر اس معاملے سے جوڑا جا رہا ہے۔

اُن کا مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے ایک وفد نے سپیکر کے پاس ملاقات کی درخواست دی تھی، جس میں وہ خود بھی موجود تھے، اور اُنہیں کہا گیا کہ وزیراعظم کی واپسی کے بعد مسئلہ ان کے سامنے رکھا جائے گا، تاہم وفد کے جانے کے بعد وزیراعلیٰ کی جانب سے دھمکی دی گئی، جس کے سبب اُن کی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا سکی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان شریف اور زرداری کو عرب پتی بنانے کے لئے نہیں بنا:وزیراعظم

?️ 6 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے

کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے لیکن حملہ ہوا تو اس سے بڑا جواب دیں گے، وزیر دفاع

?️ 27 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے ممکنہ معاہدے پر متضاد دعوے

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: سعودی ٹی وی چینل "العربیہ” نے مطلع ذرائع کے حوالے سے

شمالی غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی غیر مصدقہ خبر

?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: القدس نیوز ایجنسی نے صہیونیست ریاست کے میڈیا ذرائع کے حوالے

روس سوچ رہا تھا کہ 12 گھنٹے میں کیف پر قبضہ کر لے گا: یوکرائنی وزیر دفاع

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:  جیسا کہ روسی اور یوکرینی افواج اور مغربی پوزیشنوں کے

جب ہم اقتدار میں تھے تو فوج کا امیج آسمان پر تھا، عمران خان

?️ 6 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان

مقبوضہ علاقوں میں المیادین کے صحافی کی گرفتاری پر بین الاقوامی ردعمل

?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے صہیونی ریجنیم کے اقدام کی سخت

روس کے خلاف سائبر حملوں میں اضافہ

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:روس میں سائبر کرائمز کے قومی رابطہ مرکز کے نائب سربراہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے