چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کا نام فائنل کیا گیا ہے، عمران خان نے آج مشاورت کے بعد ان کا نام فائنل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج صرف 5 وکلاء کو عمران خان سے ملنے دیا گیا، ہم نے کبھی اپنے مفاد کی پروا نہیں کی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی ہماری اولین ترجیح ہے اور عمران خان کی رہائی بہت جلد ہوگی، کوشش کر رہے تھے عید سے پہلے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی ہوجاتی، کیسز قانون کے مطابق چلے تو سابق وزیراعظم مئی میں جیل سے باہر آجائیں گے، ہماری کسی سے بات چیت نہیں ہورہی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بہترین انداز میں ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

قبل ازیں اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے 2 دسمبر کو الیکشن کروائے تھے، الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کو وہ الیکشن ختم کر دیا تھا، ہم نے انٹرا پارٹی انتخاب میں الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کروائے، 3 مارچ کو جو الیکشن کروائے تھے اس سلسلے میں نوٹس آیا تھا، الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات ہیں، آج الیکشن کمیشن کے سامنے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس فکس تھا، آج الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات پر سماعت ہوئی، آج مختصر سماعت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس آرڈر کو بھی مدنظر رکھا، ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی بلّے کا نشان لے لیا گیا، پارٹی لیڈر کو جیل میں رکھا گیا، آج کی سماعت میں ڈاکومنٹ سے متعلق کوئی نوٹس نہیں آیا تھا، آج الیکشن کمیشن نے اسٹاف سے پوچھا کیا کہنا چاہیں گے، اسٹاف نے کہا سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں کچھ آبزرویشن ہیں، الیکشن کمیشن نے آج اپنے اسٹاف کو ڈائریکٹ کر لیا، ہمارے پاس اوبزرویشن آئے گی تو اس کا جواب ہم دیں گے، جتنی اوبزرویشن ہم نے پوائنٹ آؤٹ کی ہم یہ نہیں کہتے کے وہ سب ٹھیک ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہونی تھیں وہ ہوچکیں اب انصاف ہونا چاہیے، سیاسی درجہ حرارت کم ہونا چاہیے، پاکستان تحریک انصاف نہ تو کسی سے مذاکرات کر رہی ہے نہ مذاکرات کی درخواست کر رہی ہے، اس سلسلے میں جب بھی کوئی فیصلہ ہوا وہ بانی چئیرمین عمران خان کی طرف سے سامنے آئے گا، چھ جماعتوں کے ساتھ تحریک انصاف کا الحاق ہے جن تین سیاسی جماعتوں نے تحریک انصاف کا مینڈیٹ چرایا ہے مینڈیٹ کی واپسی تک ان سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

جنوبی افریقہ کا اسرائیلی حکومت کے خلاف مزید کارروائی کا مطالبہ

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مشرقی کنارے پر

ڈیرہ غازی خان میں ایک خوفناک تصادم میں 29 افراد ہلاک

?️ 19 جولائی 2021دیرہ غازی خان (سچ خبریں) ڈیرہ غازی خان انڈس ہائی وے تونسہ

امریکہ کا اصل منصوبہ بندی ونزوئیلا میں حکومت بدلنا ہے

?️ 20 اکتوبر 2025امریکہ کا اصل منصوبہ بندی ونزوئیلا میں حکومت بدلنا ہے  برطانوی اخبار

کراچی میں تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد گرفتار

?️ 28 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تحریک طالبان کے 2

مریم نواز کا افغان جارحیت کا دلیری سے جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین

?️ 12 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے افغانستان کی جانب

افغانستان کی تاریخی یادگاروں کو سیلاب سے نقصان

?️ 1 اگست 2022سچ خبریں:   نیمروز کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ گزشتہ 20

عمران خان اگلے 5 سال بھی حکومت کرے گا:وزیر داخلہ

?️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئوفاقی وزیر داخلہ

پاکستان سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ احسن اقبال

?️ 1 جون 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے