🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تحریک عدم اعتماد لانے میں اتفاق ہو گیا ہے۔صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن تیار ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ریکوزیشن پر سینیٹرز کے دستخط کرائے جا رہے ہیں،پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے تحریک اعتماد کی ریکوزیشن پر دستخط کر دئیے۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اس حوالے سے سینیٹ میں نمائندگی رکھنے والی جماعتوں سے رابطے شروع بھی کر دئیے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی سے بھی رابطے جاری ہیں،جبکہ جی ڈی اے،پی کے میپ اور اے این پی سے بھی رابطے کئے جا رہے ہیں۔
عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں چیئرمین سینیٹ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو ملے گا،یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔
یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ دوسری بار تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں گے،صادق سنجرانی کیخلاف پہلی تحریک اعتماد 2019 میں لائی گئی تھی۔
ماضی میں پاکستان کے ایوانِ بالا کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے پیش کی جانے والی تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہو گئی تھی۔اپوزیشن نے ان نتائج کو دباؤ کے نتیجے میں وفاداری تبدیل کروانے کا عمل قرار دیا ہے جبکہ سینیٹ میں قائدِ ایوان اور تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ بات درست نہیں کہ اپوزیشن کے چند سینیٹر بک گئے،صادق سنجرانی کے خلاف تحریک کے حق میں 50 ووٹ آئےتھے جبکہ اس کی کامیابی کے لیے 53 ووٹ درکار تھے اور یوں صادق سنجرانی چیئرمین کے عہدے پر برقرار رہے
مشہور خبریں۔
ڈپریشن، دولت اور اپنوں سے محبت کی بات پر رومیسہ خان کو تنقید کا سامنا
🗓️ 28 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ رومیسہ خان کی جانب
دسمبر
آڈیو لیکس کمیشن کےخلاف درخواست سننے والے بینچ پر پی ڈی ایم حکومت کے اعتراضات مسترد
🗓️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس کی صداقت
ستمبر
جیل میں قید سابق سعودی ولی عہد کی سنگین صورتحال
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ سابق سعودی ولی
جنوری
بٹ کوائن پہلی بار 80 ہزار ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا
🗓️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: بٹ کوائن اتوار کو تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ
نومبر
قومی سلامتی کمیٹی کا انسداد دہشت گردی آپریشنز کا اعلان، انتخابات کے امکانات میں مزید کمی
🗓️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب میں مئی کے وسط میں انتخابات کے حوالے
اپریل
میرے اختیار میں ہو تو نور مقدم کے قاتل کو موت کی گھاٹ اتار دوں
🗓️ 31 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر
جولائی
یاسمین راشد اگلے ہفتے تک ڈینگی کیسز پر قابو پانے پر پرامید
🗓️ 8 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کی وزیر ڈاکٹر صحت یاسمین راشدنے ڈینگی کیسز
نومبر
وائرس کی نئی قسم کے سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت کا نیا بیان
🗓️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:عالمی ادارۂ صحت نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے سلسلہ
دسمبر