🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتیں ملکی معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے میں ناکام رہی ہیں، ہم چھوٹی اور متوسط انڈسٹریز کیلئے پالیسیاں لے کر آئے ہیں۔ ان کی رکاوٹیں اور مشکلات کو ختم کر رہے ہیں جس سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی اور پاکستان تیزی سے اوپر جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور میں موجود ہیں جہاں پر انڈسٹریل پیکج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک صنعتوں کی وجہ سے آگے بڑھتے ہیں۔ کبھی برآمدات پر توجہ نہیں دی گئی، زرمبادلہ کم ہوجانے کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ جو پیکج آج دیا وہ پہلے ہی بزنس کمیونٹی کو دے دینا چاہیے تھا۔ حکومت میں آتے ہی فیصلہ کیا تھا صنعتوں پرتوجہ دینی ہے، پرکشش مراعات کی بنیاد پر سرمایہ کار راغب ہوتے ہیں، ماضی میں طویل مدتی منصوبہ بندی نہ ہونے سے معاشی نقصان ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کیلئےہم نےسپیشل کورٹس بنادیں، اوورسیز پاکستانی پلاٹس خریدتےتھےلیکن قبضےہوجاتےتھے، آئی ٹی انڈسٹری میں بھارت ہم سےبہت آگےنکل گیا، آئی ٹی انڈسٹری کو پہلے مراعات ہی نہیں دی گئیں، پہلی بار ہم آئی ٹی کمپنیوں کومراعات دے رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
بلنکن جھوٹ بول رہا ہے، اسرائیل نے جنگ بندی قبول نہیں کی: حماس
🗓️ 13 جون 2024سچ خبریں: حماس تحریک نے اس بات پر زور دیا کہ اس نے
جون
عوام عید پر تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں: اسد عمر
🗓️ 16 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر ترقی، اصلاحات و منصوبہ بندی اسد عمر
جولائی
ظلم سے نجات کیلئے قوم کو آسلام اباد کی طرف کال کیلئے تیار رہنا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان
🗓️ 29 دسمبر 2024لوئر دیر: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا
دسمبر
عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے ایس او پیز طے، 3 فوکل پرسنز مقرر
🗓️ 30 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں
مارچ
سعودی عرب اور مصر پر تنقید نہ کی جائے؛صیہونی حکومت کا امریکہ سے مطالبہ
🗓️ 3 ستمبر 2021سچ خبریں:صہیونی عہدیداروں نے اپنے امریکی ہم منصبوں سے کہا ہے کہ
ستمبر
صیہونی ریاست کا زوال قریب
🗓️ 3 جون 2022حزب اللہ کے سابق سکریٹری جنرل شہید سید عباس الموسوی کی بہن
جون
یوکرین کے بحران میں مغربی ایشیائی ممالک کی غیر جانبداری کی وجہ
🗓️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: پروفیسر کرسٹوفر فلپس کے ایک مضمون میں، مڈل ایسٹ آن
اپریل
قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل منظور کرلیا، اپوزیشن اور صحافیوں کا واک آؤٹ
🗓️ 23 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025
جنوری