?️
چکوال:(سچ خبریں) چکوال سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار و سینئر صحافی چوہدری ایاز امیر کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور ہوگئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق جسٹس عبد العزیز نے 5 جنوری کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کردیے، ریٹرننگ افسر (آر او) نے چکوال کے حلقہ این اے 58 سے ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔پی ٹی آئی کی درخواست میں الزام لگایا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا گیا، صوبائی الیکشن کمشنر کے متعدد خطوط لکھے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
واضح رہے کہ 22 دسمبر کو سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست کو نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لے کر انہیں حل کرنے کا حکم جاری کردیا تھا۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابی عمل میں رکاوٹ بننے والے ڈی آر اوز، آر اوز اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
26 دسمبر کو لیول پلیئنگ فیلڈ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی تھی۔
پی ٹی آئی کی درخواست میں الزام لگایا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا گیا، صوبائی الیکشن کمشنر کے متعدد خطوط لکھے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
ان کی درخواست کی سماعت جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کر رہا ہے، پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ ان کے ٹاپ لیڈر شپ کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے جبکہ کئی امیدواروں کے کاغذات چھیننے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
تھریڈز میں ٹرینڈنگ ٹاپکس کا فیچر متعارف
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں
مارچ
ٹرمپ کے امپریالیست عزائم
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ اور پاناما پر نظریں نیز کینیڈا
جنوری
وزیر خارجہ کا دورہ بھارت دوطرفہ نہیں، شنگھائی کانفرنس کے لیے تھا، دفتر خارجہ
?️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا
مئی
سعودی عرب فلسطین کے ساتھ ہے یا اسرائیل کے؟
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطینی
اکتوبر
لاکھوں زمینی بم یمن کی 8 سال کی جنگ کی یادگار
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:جب کہ یمن میں جنگ تھم گئی ہے اور ریاض اور
مئی
ٹرمپ نے بھی ایران میں بدامنی کی حمایت کی
?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیواڈا
اکتوبر
مولانا فضل الرحمٰن انتخابات کی اپنی ترجیحی تاریخ پر شہباز شریف کی حمایت کے خواہاں
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل
اکتوبر
یوکرین کے صدر نے اناج کی برآمد کے لیے محفوظ راستے کا خیرمقدم کیا
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے جمعہ کے روز استنبول میں
جولائی