چلتی حکومت ختم کر کے ملک کو بحران میں دھکیلنے والے معافی مانگیں، امیر جماعت اسلامی

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ملک کے تمام فریقین و اسٹیک ہولڈرز کو مذاکرات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک چلتی حکومت کو ختم کرکے ملک کو بحران میں دھکیلنے والی جماعتیں عوام سے معافی مانگیں۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاکہ 2024کے الیکشن میں گڑبڑ کی گئی، اپنی مرضی کے لوگ مسلط کیے گئے اور پی ڈی ایم میں شامل ہونے والی جماعتوں کو الیکشن میں نوازا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فارم 45 کی بنیاد پر نتائج تیار کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے کیونکہ فارم 47 چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے ہم عوام کی رائے نہیں، جو تماشا ہو رہا ہے وہ چلنے والا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین پر شب خون آئین سے انحراف ہے لہٰذا ایک چلتی حکومت کو ختم کر کے ملک کو بحران میں دھکیلنے والی جماعتیں عوام سے معافی مانگیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ادارے اپنے آئینی حدود کے مطابق کام کریں، ہمیں اپنے ایٹمی پروگرام اور سرحدوں کا تحفظ کرنا ہے اس لیے عوام کے ساتھ اتحاد کے بغیر یہ کام نہیں ہو سکتا تو فارم 45 کی بنیاد پر تمام نتائج کو مرتب کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر سپریم کورٹ سے بڑی کوئی اتھارٹی نہیں، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی آزادی مسائل کا حل ہے لہٰذا چیف جسٹس اور تمام جج صاحبان سے درخواست ہے یہ معمولی واقعہ نہیں، جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا گیا دونوں ہی پھنس گئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاکہ ہم اداروں کی تقسیم کے متحمل نہیں ہو سکتے، جمہوری آزادیاں بہت اہم ہیں، سب پھنس گئے ہیں آپس میں مذاکرات کا آغاز کریں، عوام کو ان کا حق دیں تو ملک مسائل سے نکل آئے گا۔

مشہور خبریں۔

آئندہ امریکی انتخابات میں بائیڈن کامستقبل غیر یقینی

🗓️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: جو بائیڈن جو ریاستہائے متحدہ میں سب سے معمر صدر کا

ہم شام کی وحدت، حاکمیت اور ارضی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں:پاکستانی وزارت خارجہ

🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:پاکستانی وزارت خارجہ نے شام کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے

کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق اقوام متحدہ نے دیا ہے: حریت کانفرنس

🗓️ 30 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ

بھارتی ڈیلٹا وائرس سے متعلق اسد عمر کا اہم بیان سامنے آگیا

🗓️ 14 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور این سی

آل سعود کے جرائم انکشاف کرنے پر سعودی عرب میں ٹک ٹاک بند

🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے ذریعے بے گھر افراد کے نگہداشتی

کراچی میں تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد گرفتار

🗓️ 28 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تحریک طالبان کے 2

بشار الاسد کی قیادت میں شام نے امریکی اخراج کا جشن منایا: المشاط

🗓️ 18 اپریل 2022سچ خبریں:  یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے

اردگان کی نیتن یاہو سے نیویارک میں ملاقات

🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے نیویارک میں ترک ہاؤس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے