چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان المعظم 21 جنوری کو ہوگا

چاند

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق پاکستان میں آج شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان المعظم 1447 ہجری بدھ 21 جنوری 2026 کو ہوگا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد میں مرکزی و زونل ممبران، فنی ماہرین اور تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام کے ہمراہ چاند کی رویت کا جائزہ لیا۔ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے اجلاس کو کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد کیا گیا۔

رویت ہلال کمیٹی کے مطابق کہیں سے بھی شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے مطابق اب یکم شعبان المعظم 1447 ہجری 21 جنوری کو ہوگی، جبکہ شب برات 3 فروری 2026 کو منائی جائے گی۔

قبل ازیں ماہرین فلکیات نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ 19 جنوری کو شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، جبکہ سپارکو نے بھی یکم شعبان 21 جنوری کو ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں میں شویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے،رپورٹ

?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ

یورینیم کی افزودگی کے لیے تل ابیب سے ریاض تک گرین لائٹ

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر زچی ہانگبی نے پیر کے

صہیونی فوجی جنگ کے خوف سے خود کو معذور بنا رہے ہیں

?️ 30 اگست 2023سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس حکومت کی

سعودی عرب کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی تحقیقات روکنے کے لیے دباؤ

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب اقوام متحدہ کے حکام پر یمن میں انسانی حقوق

ترکی زلزلے میں 31 ہزار ہلاک

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ریکٹر اسکیل پر 7.8 شدت کے زلزلے نے جس کا مرکز

حزب التحریر کے ارکان افغانستان میں داعش کے لیے پروپیگنڈے کے الزام میں گرفتار

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: طالبان کی انٹیلی جنس فورسز نے حزب التحریر کے متعدد

صیہونی حکومت کے صدر کا جمہوریہ آذربائیجان کا دورہ منسوخ

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کے صدر

طالبان کی 150000 افراد پر مشتمل فوج قائم کرنے کی کوشش

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان کے چیف آف آرمی اسٹاف نے یہ اعلان کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے