چارجز اور مارجن میں ردوبدل، عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مکمل ریلیف سے محروم

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے مختلف چارجز اور مارجن میں ردوبدل کے باعث عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مکمل ریلیف سے محروم ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے لیکن ساتھ ہی مختلف چارجز اور مارجن میں ردوبدل بھی کردیا جس سے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا گیا، اس رد و بدل کے باعث شہری پیٹرول پر 1 روپے 42 پیسے اور ڈیزل پر 50 پیسے کے ریلیف سے محروم ہوئے۔

اس حوالے سے دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر فریٹ چارجز میں 1 روپے 42 پیسے کا اضافہ کرکے 5 روپے 79 پیسے فی لیٹر کردیا گیا ہے جو یکم فروری کو 4 روپے 37 پیسے مقرر تھے جب کہ پیٹرول پر لیوی کی مد میں 60 روپے فی لیٹر کا ٹیکس بھی برقرار رکھا گیا ہے، اسی طرح آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلر مارجن 8 روپے 64 پیسے بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے ڈیزل پر بھی مختلف مد میں اضافہ کیا ہے، فریٹ چارجز 27 پیسے بڑھا کر 2 روپے 92 پیسے فی لٹر مقرر کیے گئے ہیں، ایکسٹرا مارجن میں 23 پیسے کا اضافہ کرکے اسے 30 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا، پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا، ڈیزل پر لیوی 60 روپے جب کہ ڈیلر مارجن 8 روپے 64 پیسے برقرار رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں صرف 1 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے ہوچکی ہے، اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 155 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ مٹی کا تیل فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 20 پیسے کمی کے بعد 171 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو نے ہم سے سب کچھ چھین لیا: اسرائیلی صحافی

🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: نیتن یاہو نے اپنی 75ویں سالگرہ اپنی رہائش گاہ پر

زرداری اور فواد چوہدری کیخلاف درخواست، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب

🗓️ 1 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی

حکومت سندھ کا کراچی میں ’پلاسٹک کی سڑکیں‘ بنانے کا منصوبہ

🗓️ 22 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ کراچی میں ’پلاسٹک کی سڑکیں‘ بنانے پر

سعودی اتحاد جنگ بندی کو غنیمت سمجھے: یمنی پارلیمنٹ

🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:    یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کی پارلیمنٹ نے انصار

بھارت کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کیلئے انہیں وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنارہا ہے، حریت کانفرنس

🗓️ 29 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی

سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی سے روک دیا

🗓️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی

بھارت مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ کر رہا ہے ،حریت کانفرنس

🗓️ 24 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 6 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

🗓️ 17 جون 2021نیویارک( سچ خبریں)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے  اینڈرائیڈ صارفین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے