پی ڈی ایم کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں: یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پی ڈی ایم رہنماؤں سمیت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی انہوں نے کہا کہ  ‘پی ڈی ایم کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں، مجھے ٹکٹ دینے پر اپنی پارٹی قیادت اور پی ڈی ایم کا مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ ہم پیسوں کے بجائے تعلقات کی بنیاد پر الیکشن لڑتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں، پیسے نہیں تعلقات کی بنیاد پر الیکشن لڑتے ہیں، کبھی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں کیا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پی ڈی ایم رہنماؤں سمیت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘میں واحد متفقہ وزیر اعظم نامزد ہوا تھا، اپوزیشن نے بھی مجھے ووٹ دیا اس میں کونسا پیسہ ملوث تھا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘آئین کے مطابق الیکشن ہوگا تو لوگ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ کریں گے جس میں وہ امیدوار، پارٹی کی کارکردگی اور پی ڈی ایم کے الائنس کو بھی دیکھیں گے’۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین دیا اور اپنے اتحادی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اسے اس کی اصل حالت میں بحال بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم قانون کی حکمرانی، آئینی اختیارات پر یقین رکھتے ہیں اور ہر ایک کو آئین کے دائرے میں رہ کر اپنا کام کرنا چاہیے اس سے کوئی تصادم نہیں ہوگا’۔انہوں نے کہا کہ ‘پی ڈی ایم کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں، مجھے ٹکٹ دینے پر اپنی پارٹی قیادت اور پی ڈی ایم کا مشکور ہوں’۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جہانگری ترین میرے عزیز ہیں مگر ان سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر ہمیں موقع ملا تو قومی اسمبلی اور سینیٹ کی کارکردگی میں بہت بڑا فرق نظر آئے گا’۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے سینیٹ میں خواتین کی نشست سے ہماری جماعت سے شیری رحمٰن، پلواشہ خان، خیر النسا مغل کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ اسلام آباد سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار فرح اکبر ہوں گی۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی ووٹنگ اوپن بیلٹ نہیں ہوتی، اگر اس کی تبدیلی چاہیے تو پارلیمانی کمیٹی بننی چاہیے جہاں اس پر بحث ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر سینیٹ انتخابات اوپن ہوں گے تو قومی اسمبلی اور صوبائی انتخابات بھی اوپن کرانے پڑیں گے’۔

یوسف رضا گیلانی نے اسی پر کہا کہ ‘آئین میں ترمیم طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہیے، جہاں ووٹوں کی بات ہورہی ہے اس موقع پر آرڈیننس آئے گا تو بہت سارے خدشات ذہن میں آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ حق صرف پارلیمنٹ کا ہے کہ اور صرف وہہ آئین میں ترمیم کرسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

اس صدی کے معاملہ کے مقاصد تل ابیب اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات

?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں: صیہونی حکومت اور عرب ممالک کے درمیان معمول کے معاہدوں کا

اسرائیل کی کسی بھی حماقت کا دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہیں:ایران

?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک بار پھر غاصب صیہونی ٹولے کو

چین اور طالبان کے درمیان خوف اور امید کا رشتہ

?️ 23 اگست 2021سچ خبریں:اگرچہ چین ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان باہمی پروازیں شروع ہوں گی: بائیڈن

?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتہ کی صبح جدہ میں

فیلڈ مارشل کی کرسمس تقریبات میں شرکت، مسیحی برادری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

?️ 25 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

مریم نواز کو سیاست تک ہی محدود رہنا چاہیے

?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازگل نے مریم

تہران میں ہونے والی ملاقات کے بعد اردوغان کی ایران اور روس سے درخواست

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:     ترک صدر رجب طیب اردوغان نے تہران کے دورے

امریکہ اور انگلستان یمن کے خلاف نئی سازشوں کی تلاش میں:انصار اللہ

?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے