?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست ہوا میں لٹک رہی ہے پی ڈی ایم والے 26 مارچ کو بے نقاب ہوجائیں گے یہ اپوزیشن عمران خان کے لیے اللہ کی طرف سے بہتری کے راستے بناتی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ لاہور کا خاندان سیلیکٹڈ یا لاڑکانہ کا خاندان سیلیکٹیڈ ہے، یہ لاہور میں ہی پاور شو اور لانگ مارچ کرنے جارہے ہیں پنجاب کا امن و امان کا مسئلہ ہے انہوں نے رینجرز مانگی ہم نے منظوری دے دی۔
شیخ رشید نے کہا کہ حقیقی لیڈر وہ ہوتا ہے جو عوام کو ڈھال نہیں بناتا بلکہ عوام کی ڈھال بنتا ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود تو ضمانت کروا لی ہے یہ اپنی شو آف پاور عمران خان کو نہیں پیپلزپارٹی کو دکھا رہے ہیں حقیقی سیاستدان عوام کے لیے چھاتی نکالتا ہے انہیں استعمال نہیں کرتا یہ 26 تاریخ کو اپنے ہی اکھاڑے میں دنگل کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم یاد رکھے کہ اسلام آباد کراچی لاہور ریڈ الرٹ بھی ہے ، روز شہباز شریف اور حمزہ تاریخ پر جاتے ہیں انہیں کال نہیں دی گئی وفاقی وزیر نے کہا کہ جتنے نیب مقدمات بنے وہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ نے ایک دوسرے کے خلاف بنائے، براڈ شیٹ کے متعلق ترجمان ہی بتا سکتا ہے میں وزارت داخلہ دیکھتا ہوں سوئس اکاﺅنٹس آج نہیں تو کل کھل جائیں گے یہ لوگوں کو کہتے ہیں پہنچو اور خود حفاظتی ضمانت کروالیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن عمران خان کے لیے چیلنج نہیں ہے 23 مارچ کی پریڈ 25 مارچ کو ہوگی کل سیکرٹریٹ کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے سب کو چیلنج دیا ہے کہ ہم نے مہنگائی کو ختم کرنا ہے عمران خان کہتا ہے کہ ہر صورت ان سے پیسہ نکلوانا ہے چھوٹے چوروں سےوصولی ہوئی بڑے چوروں سے وصولی نہیں ہوئی۔
مشہور خبریں۔
امریکی فوجی قافلہ شام میں داخل
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی فوجی قافلہ جنگی ساز و سامان کے ساتھ غیر
دسمبر
تحریک لبیک کالعدم ہو چکی، حکومت اپنے فیصلہ پر قائم ہے: وزیر داخلہ
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے
مئی
اسرائیل کو مزید اور سخت ڈرون حملوں کے لیے تیار رہنا چاہیے؛ صیہونی نمائندے کا اعتراف
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے رکن کنیسٹ (پارلیمنٹ) اور موساد کے سابق نائب
فروری
مغرب قابل اعتبار نہیں ہے اور اس کے جھوٹے وعدوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے: الیانوف
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے
ستمبر
امریکا، چین تنازع حل کرنے میں پاکستان ثالثی کردار ادا کرنے کو تیار ہے: فواد چوہدری
?️ 5 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ
فروری
امارات صیہونی مجرموں کی محفوظ پناہ گاہ
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اپنی ایک
فروری
شہداء کا خون ہماری قومی قوت کی بنیاد ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر
?️ 25 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید
جون
اداکارعمران عباس کی والدہ انتقال کرگئیں
?️ 16 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے اداکار عمران عباس کی
دسمبر