?️
کراچی: (سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں جمہوریت پسند یا اسٹیبلشمنٹ مخالف سمجھا جاتا ہے جو ایک اصول لیکن ہماری تین نسلوں کی جدوجہد میں سب سے زیادہ قابل فخر کام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تین نسلوں کی جدوجہد کے دوران اگر ایک ایسا کام ہے جس پر ہم سب سے زیادہ فخر کرتے ہیں تو وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ انقلابی پروگرام شہید بینظیر بھٹو کے وژن، نظریہ اور منشور کا حصہ تھا، اپنے آخری دنوں میں جب وہ پاکستان واپسی کی تیاری کر رہی تھی تو ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کے 2007 کے منشور پر کام کر رہی تھی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی نے حکومت سنبھالی تو صدر آصف زرداری نے ایوان صدر میں بیٹھ کر پورے نظام سے لڑ کر بینظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت سے عوام کے مفاد کے لیے پیسا نکالنا بڑی بات اور بڑا مشکل کام ہے مگر خاص طور پر غریب عوام اور غریب ترین عورتوں کو دلوانا بہت ہی مشکل کام تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کا ہر بابو اور ہر بیوروکریٹ اس کے خلاف تھے، اس ملک کے خود کو دانش ور کہلاوانے والے جو ٹی وی پر باتیں کرتے ہیں وہ آج بینظیر انکم سپورٹ کی بڑی تعریف کرتے ہیں لیکن اس وقت اس کے خلاف تھے اور اس کی مخالفت کرتے تھے، پاکستان کی ساری سیاسی جماعتیں اور خاص طور پر جو ہمارے مخالفین ہیں، انہوں نے تو ڈٹ کر اس پروگرام کی مخالفت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر تنقید ہوئی کہ اس سے کرپشن ہوگی لیکن بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم نے بینظیر انکم سپورٹ کو نہ صرف پاکستان کا شفاف ترین پروگرام بنایا بلکہ پوری اقوام متحدہ سے لے کر عالمی بینک مانتے ہیں کہ یہ شفاف ترین ادارہ ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ امیر آدمی کنجوس ہوتا ہے اور وہ بینکوں میں اپنے پیسے رکھتے ہیں اور بینک میں رکھا ہوا پیسا انہیں مزید پیسا کما کر دیتا ہے اور یہ غلط سوچ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم سمیت دیگر اداروں کا مشکور ہوں کہ اس معاشی بحران کے دوران بھی فیصلہ کیا گیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 25 فیصد اضافہ ہوگا اور اس سے مستفید ہونے والے پر شہری کو 25 فیصد اضافی رقم ملے گی تاکہ وہ ان حالات کا مقابلہ کرسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے بارے میں کہا جاتا ہے اسٹیبلمشنٹ مخالف ہے، جمہوریت پسند اور صوبے کے حقوق کے لیے ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے سیاست کی تو روٹی، کپڑا اور مکان ہمارا نعرہ تھا، غریب عوام کو مواشی فائدہ اور انصاف پہنچانا ہے ہمارا مقصد تھا اسی وجہ سے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ جب ہمارا یہ سیاسی انقلاب شروع ہوا تھا تو وہ سارے طاقت ور طبقے جو پاکستان کے عوام کو اپنے حقوق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں وہ لڑ پڑے اور ان کی وجہ اور ہماری تاریخ کی وجہ سے یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ان چیزوں کے لیے سیاست میں ہے لیکن نہیں ہم یہ چیزیں کرتےہیں اور یہ ہمارے اصول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ہمارا تو کوئی سیاسی مخالف نہیں ہے، ہمارا مخالف کوئی کٹھ پتلی جماعت نہیں ہے اور ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے الیکشن کے میدان میں نہیں ہے بلکہ ہمارا مقابلہ غربت، بے روزگاری سے ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کے پیچھے ایک ڈاکٹرائن تھا اور اس کا ایک حصہ یہ تھا کہ اگر ہم نے کٹوتی کرنا ہے تو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے شروع کرنا ہے، جس نے بینظیر انکم سپورٹ کی مخالفت کی، اس کا نام تبدیل کرنے اور غریبوں کو نکالنے اور اس کا نام ختم کرنے کی کوشش کی ہے وہ ناکام رہا۔
مشہور خبریں۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر حماس کا اسرائیل کو سخت انتباہ
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے اسماعیل ہنیہ کی
جولائی
جرمنی میں کارپوریٹ دیوالیہ پن میں نمایاں اضافہ
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کارپوریٹ دیوالیہ ہونے والوں
اپریل
افغانستان کا پاکستان سے کراچی بندرگاہ پر کھڑے ہزاروں کنٹینرز چھوڑنے کا مطالبہ
?️ 15 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے عبوری وزیر تجارت نورالدین عزیزی نے
نومبر
راج کندرا سے شلپا شیٹی کی جلد طلاق سے متعلق اہم پیشگوئی
?️ 18 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) کمال راشد خان نے بالی ووڈ کی نامور اداکارہ
ستمبر
طالبان نے بھارتی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے شدید دھمکی دے دی
?️ 17 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے افغانستان میں سازشیں کرنے اور
جولائی
اسد درانی کے متعلق وزیر دفاع کا اہم انکشاف
?️ 27 جنوری 2021اسد درانی کے متعلق وزیر دفاع کا اہم انکشاف اسلام آباد(سچ خبریں)وزارت
جنوری
برطانوی فوجی کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے خوفناک تجربے کی داستان
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:ایک انگریز شہری، جو اسرائیلی فوج میں شامل ہے، نے حزب
نومبر
انٹربینک میں روپے کی قدر میں ایک روپے 28 پیسے کا اضافہ، ڈالر 275 روپے کا ہوگیا
?️ 6 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز
فروری