پی ٹی اے کی ٹیلی کام کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 5 برس میں 6 کروڑ 89 لاکھ کے جرمانے عائد

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام کمپنیوں کی ناقص اور غیر معیاری سروس کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ 5 برس میں پی ٹی اے نے غیر معیاری سروس فراہم کرنے پر مختلف ٹیلی کام آپریٹرز پر مجموعی طور پر 6 کروڑ 89 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے، جب کہ اسی مدت میں 39 شوکاز نوٹس اور 17 وارننگ لیٹرز بھی جاری کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق ملک بھر میں موبائل فون سروس متاثر ہونے اور انٹرنیٹ کے مختلف مسائل کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک بھر کی 9 ہزار موبائل سائٹس نیٹ ورک دستیابی کے مسائل کا شکار ہیں، طویل لوڈشیڈنگ، رائٹ آف وے کے مسائل، تجارتی بجلی تک محدود رسائی، بجلی چوری اور تخریب کاری کے واقعات بھی نیٹ ورک میں خلل کا باعث بن رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں سروس کا معیار خطرناک حد تک گر گیا ہے، آپریٹرز کے دعوؤں کے باوجود نیٹ ورک دستیابی اب بھی لائسنس کے معیار تک نہیں پہنچ سکی۔

پی ٹی اے کے مطابق سال کی پہلی ششماہی میں سروس سے متعلق 8 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 99.17 فیصد حل کر دی گئی ہیں۔

رواں سال کے دوران کوالٹی چیک کے لیے 89 پلانڈ سروے اور 78 کمپلینٹ بیسڈ سروے مکمل کیے گئے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سروس کے معیار کی عدم تعمیل پر آپریٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور نیٹ ورک مسائل کے حل کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں۔

پی ٹی اے نے اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ شکایات کے فوری حل کے لیے کمزور سروس والے مقامات کی نشاندہی کی جائے۔

دریں اثنا، پی ٹی اے کے جرمانوں سے متعلق 11 کیسز تاحال عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔

مشہور خبریں۔

پیمرا نے ججز سے متعلق بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی

?️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سپریم کورٹ

اردن میں 27 ممالک کی فوجی مشقوں کا آغاز

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:  اردن کی فوج نے آج اتوارکو امریکہ اور 25 دیگر

ڈیموکریٹس کا ایپ اسٹائن الزام عوام کی توجہ ہٹانے کی سازش ہے:ٹرمپ

?️ 13 نومبر 2025 ڈیموکریٹس کا ایپ اسٹائن الزام عوام کی توجہ ہٹانے کی سازش

ٹوئٹر کا 3500 صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کر نے کا اعلان

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:سماجی نیٹ ورک ٹوئٹر نے جمعرات کی شب چین اور روس

پیوٹن نے روس پر حملہ کیا ہے؛بائیڈن کی لاجواب حاضر دماغی

?️ 8 مارچ 2022یوکرائنیوں کو ایرانی کہنے کے بعد اب کی بار امریکی صدر جوبائیڈن

ترکی پر دباؤ ڈالنے کے لیے اسرائیل کی نئی کارروائی کیا ہے ؟

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: Maariv اخبار رپورٹ کے مطابق یونان اسرائیل کے تعاون سے 2

واٹس ایپ کو فون نمبر کے بغیر نام سے چلانے کے فیچر کی آزمائش

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 3 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل

?️ 8 ستمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے