?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا۔ ۔ریفرنس رجسٹرارآفس میں جمع کرانے کے بعد فوراً واپس لے لیا گیا۔ریفرنس کے مسودے میں ترمیم کر کے دوبارہ جمع کیا جائے گا۔
ریفرنس میں مزید قانونی پہلووں کو شامل کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا تھا۔
ریفرنس کے متن میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نہیں ادا کر رہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ریفرنس میں حکمراں اتحاد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا۔ گذشتہ ماہ پی ڈی ایم نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات کے چند روز بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے آج الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سی ای سی اور ای سی پی نے امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کے خلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی سازش کی۔پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو پوری ریاستی مشینری اور ای سی پی کی حمایت کے باوجود شکست دی گئی ۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ آج تمام لوگوں سے شام 6 بجے ایف 9 پارک اسلام آباد میں پرامن احتجاج کی اپیل کرتاہوں۔ شام ساڑھے 7 بجے کے درمیان لوگوں سے مخاطب ہوں گا۔ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف پرامن احتجاج کیلئے لوگ گھروں سے نکلیں۔ واضح ہے کہ تحریک انصاف نے آج اسلام آباد،لاہور اور پشاور میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی تیاری مکمل کر لی ہے، جبکہ پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
قانون میں تبدیلی کے بارے میں وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
نومبر
فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے حماس کے خلاف نازیبا الفاظ
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس (ابو مازن) نے ایک
اپریل
وزیراعظم کا عالمی برادری سے انتہاپسندی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ
?️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان عالمی برادری سے انتہا پسندی
جون
بھارت نے پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپ میں متعدد لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق کی ہے
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: ہندوستانی فوج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے
جون
عراقی وزیراعظم کا دورۂ شام،اغراض و مقاصد؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی کے سیاسی مشیر نے ان
جولائی
فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم نہیں، مؤخر کیے گئے ہیں، مفتاح اسمٰعیل
?️ 8 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ وزیر
ستمبر
طالبان کا امریکہ کو اہم پیغام
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے ایک طالبان کا
جون
سید ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:ایران میں کل ہونے والے صدراتی انتخابات کے اب تک آنے
جون