?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں 30اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے عدالتی افسران فراہم کرنے کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو لکھے خط میں کہا کہ شفافیت کے پیش نظر انتخابات ہمیشہ عدالتی افسران پر مشتمل ڈی آر اوز اور آر اوز کے ذریعے ہی کروائے جاتے ہیں، انتخابات کے انعقاد کے لیے عدالتی افسران کی نامزدگیوں کے لیے الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد کیے جانے پر تحریک انصاف حیرت اور تشویش کاشکار ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے خط مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ یکم مارچ 2023کو از خود نوٹس کے فیصلے میں اس حوالے سے واضح ہدایات دے چکی ہے، آئین کے آرٹیکل 213، 218اور 220بھی اس حوالے سے واضح ہدایات فراہم کرتے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور پنجاب کی نگران حکومتیں تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان کو نشان انتقام بنانے کے لیے ہر حد سے گزر رہے ہیں، چئیرمین تحریک انصاف خطرناک قاتلانہ حملے میں بال بال بچے مگر انہیں گہرے زخم آئے ہیں، تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان کو ہی بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات سے دور رکھنے کے لیے تحریک انصاف کے قائدین کو جعلی اور جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن بھی اپنی غیر جانبداریت برقرار رکھنے میں ناکام ہوا ہے، عدالتی افسران کی بجائے اگر حکومت کے ماتحت افسران کو انتخابات کاانعقاد سونپا گیا تو ان کی شفافیت کے امکانات خاک میں مل جائینگے اور عوام بھی انہیں قبول نہیں کرے گی۔
فواد چوہدری کی جانب سے ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ پر مقدمات کے بوجھ سے آگاہ ہیں مگر مقننہ کے انتخابات میں شفافیت نہایت اہم اور حساس معاملہ ہے ، دھاندلی و بدعنوانیوں کے تدارک اور آزادانہ، منصفانہ و شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے عدلیہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
پی ٹی آئی نے خط میں استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد کیے جانے کے فیصلے پر نظر ثانی فرمائیں، 30اپریل کو پنجاب میں ہونے والے انتخابات کے انعقاد کے لیے ماتحت عدلیہ سے افسران کی نامزدگیوں کے حوالے سے رجسٹرار کو مناسب ہدایات جاری کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے انتخابی افسران بیوروکریسی سے لے لیے تھے، الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے آر اوز، ڈی آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی کر دی تھی اور یہ تمام تعیناتیاں بیورو کریسی سے کی گئ تھیں۔
الیکشن کمیشن کے اس اقدام سے ایک روز قبل پی ٹی آئی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ ریٹرننگ افسران بیورو کریسی کے بجائے عدلیہ سے ہونے چاہئیں۔
ذرائع کے مطابق سابق حکمران جماعت نے موجودہ نگراں حکومت کے اثرورسوخ کی نشان دہی کرتے ہوئے بیوروکریسی کی غیرجانب داری کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عدلیہ سے آر اوز لینے کی کوشش کی تھی لیکن لاہور ہائی کورٹ نے اس معاملے پر معذرت کر لی۔
انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس بیوروکریسی سے مدد لینے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی تاخیر الیکشن میں التوا کا سبب بنے گی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرانے کے لیے کوششیں جاری ہیں:لبنانی صدر
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کے صدر نے کہا کہ وہ صہیونی حکومت کو
فروری
ایران کے خلاف تل ابیب اور واشنگٹن کی شکست کے 3 اہم وجوہات
?️ 28 جون 2025ویب سائٹ "العربی الجدید” نے اپنی تازہ تحلیل میں امریکہ اور صہیونی
جون
یوکرائن پر حملوں کی مذمت کے سلسلہ میں قرارداد پر روس کا ویٹو
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی یوکرائن میں فوجی
فروری
مغربی ممالک کے دہشتگردوں کو پناہ دے رکھی ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 28 جون 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ
جون
بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان ابتدائی آزاد تجارتی معاہدہ
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سرکاری ٹی وی (کان) نے اعلان کیا ہے
دسمبر
صنعا پر سعودی جنگجوؤں کے وحشیانہ حملے
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں: سعودی لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمنی دارالحکومت صنعا کو
فروری
حکومتی ادارے بجلی کمپنیوں کے ڈھائی کھرب سے زائد کے نادہندہ نکلے
?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے قومی
ستمبر
غزہ کے لیے فضائی امداد بھیجنے کے پس پردہ حقائق
?️ 4 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کو فضائی امداد بھیجنے میں صیہونی حکومت کی حمایت
مارچ