?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر 2 طرح کی سوچ پائی جاتی ہے۔ اور پی ٹی آئی کے اندر ایک واضح تناؤ موجود ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ ہم پچھلے کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ اور سیاسی جماعتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی حمایت کی۔ جبکہ خیبر پختونخوا اور وفاق کے درمیان تناؤ سے دہشتگردوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کا اپوزیشن لیڈر بننا نیک شگون ہے۔ محمود خان اچکزئی کے نواز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے اچھے تعلقات ہیں۔ اور ہم نیک نیتی کے ساتھ چاہتے ہیں کہ یہ نظام چلے۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور وفاق کی لڑائی میں ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے اندر 2 طرح کی سوچ پائی جاتی ہیں۔ ایک سوچ حکومت سے جانے اور دوسری حکومت میں رہنے والی قسم ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کے اندر ایک واضح تناؤ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس وقت لڑائی بانی کی رہائی کے حوالے سے ہے۔ اور بانی سے نہ ملنے دینے کے خرم دستگیر کے مؤقف میں وزن نہیں۔ جب نواز شریف جیل میں تھے تب ملاقاتیں ہوا کرتی تھیں۔ اور اگر ایک لیڈر قید میں ہے تو ملاقات کروانے میں کیا حرج ہے۔ ہمیں اپنی سیاسی روایات میں بہتری لانی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عدالت نے عمران خان کو 2 مقدمات میں بری کردیا
?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے
مئی
صیہونیوں نے غزہ کے کتنے رہائشی یونٹ مکمل طور پر تباہ کر دیے ہیں؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں حماس سے وابستہ حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے
نومبر
صہیونیوں کی حیرت انگیز مشق اور غزہ پر حملے کی نقل
?️ 7 جولائی 2022صیہونی حکومت کے چینل 11 ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ
جولائی
بھارتی آرمی چیف کے بیان پر میجر جنرل بابر افتخار کا ردعمل
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل
فروری
امریکہ اس کی قیمت چکائے گا: اردوغان
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آنکارا کو جدید F-35
جنوری
شام پر قابض دہشت گردوں کی خفیہ کالز؛پوشیدہ طور پر تشدد کرو
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:شامی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم ہیئت
جنوری
عراقی نمائندے کا امریکی منصوبہ بندی کے خلاف انتباہ
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: نیسان الصالحی، عراقی پارلیمنٹ کے رکن، نے زور دے کر
اکتوبر
امریکہ کا UAE کو THAAD میزائل سسٹم فروخت کرنے کا معاہدہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: امریکی دفاعی تعاون تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ
اگست