🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے اپنی کوششوں اور کاوشوں کے باعث کورونا کے دوران ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے حکومت نے دو لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ملازمتوں کیلئے بیرون ملک بھیجا گیا، جس کی وجہ سے پاکستان دیگر ممالک سے آگے ہے۔زلفی بخاری نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان خطے میں ورک فورس ایکسپورٹ کرنے والے ممالک میں سب سے آگے ہے، وزارت اوورسیز پاکستان دو لاکھ24 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار دلانے میں کامیاب ہوگئی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیت یافتہ افراد کو روزگار کی فراہمی میں بھارت اور بنگلادیش بھی پاکستان سے پیچھے رہ گئے، بنگلادیش 2 لاکھ 17 ہزار جبکہ بھارت 94 ہزار محنت کشوں کو بیرون ملک بھیج سکا۔
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران عائد کی گئی پابندیوں کے باوجود پاکستانی مزدوروں کی بڑی تعداد روزگار کیلئے بیرون ملک گئی، ورک فورس کی بیرون ملک روانگی میں زلفی بخاری نے اہم کردار ادا کیا۔زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کے سفیروں سے مسلسل رابطوں کے نتیجے میں ہمیں اہم کامیابی ملی، یہ کامیابی وزیراعظم کے1 کروڑ نوکریوں کے وعدے کی جانب اہم قدم ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت اب تک 12 لاکھ سے زائد ورک فورس کو بیرون ملک بھجوا چکی ہے، اس طرح وزارت اوورسیز کی جانب سے ایک کروڑ ملازمتوں کے وعدے کو تقریباً 13 فیصد تک پورا کیا جاچکا ہے۔
زلفی بخاری بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات نے بھی ریکارڈ قائم کیا ہے، آنے والے دنوں میں حالات مزید سازگار کرنے کی کوشش کریں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلانے کیلئے بھی قانون سازی کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
کشمیر میں قاتل ملیشیاء ویلج ڈیفنس گارڈز کو خصوصی تربیت
🗓️ 7 جون 2023سچ خبریں:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے قائم کی گئی
جون
ندا یاسر کا پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر شکوہ
🗓️ 6 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے پرانی ویڈیو
ستمبر
نیتن یاہو کی صہیونی فوج پر شدید تنقید؛ وجہ؟
🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے اپنے بیان میں غزہ کی
جون
غزہ کے پناہ گزینوں کے پاس کوئی جگہ نہیں
🗓️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی فوج کے انخلاء کے حکم کے بعد 15ویں
دسمبر
20 سعودی شیعہ شخصیات اب بھی سلاخوں کے پیچھے
🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، اور سعودی شیعہ کارکنوں کے
جون
صیہونیوں نے رہائی پانے والے بعض فلسطینیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا
🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: قابض حکومت کی فوج کے دستوں نے آج رہا ہونے
جنوری
روس کا امریکہ اور نیٹو پر یوکرین میں اسلحہ اور فوج بھیجنے کا الزام
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور نیٹو یوکرین میں اسلحہ
مارچ
حکومت نوجوانوں کی ہر طرح سے مدد کے لئے تیار ہے: وزیراعظم
🗓️ 6 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کامیاب جوان پروگرام کے 2سال مکمل ہوگئے ہیں،
نومبر