?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو تنخواہیں نہیں مل رہیں اور مستعفی ممبران کی تنخواہیں معطل ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ کے گزشتہ روز دیے گئے ریمارکس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے ممبران، اسمبلی نہیں آ رہے لیکن تنخواہ لے رہے ہیں، جج صاحبان کو میڈیا پر آنے والی ہر خبر کو پہلے تصدیق کے عمل سے گزارنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک اور حکومتی جھوٹ تھا، مستعفی ممبران کی تنخواہیں معطل ہیں اور کسی ممبر کو تنخواہ نہیں مل رہی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آج اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا جا رہا ہے اور کہا ہے کہ وہ وقت بتائیں کہ کب ممبران اسمبلی اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے ایک بار پھر آپ کے پاس حاضر ہوں تاکہ نیا انتخابی عمل شروع کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران استفسار کیا تھا کہ تحریک انصاف کے لوگ قومی اسمبلی کے رکن ہیں یا نہیں؟ انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی والے تنخواہ بھی لے رہے ہیں اور اسمبلی بھی نہیں جاتے، کسی حلقے کو غیر نمائندہ اور اسمبلی کو خالی نہیں چھوڑا جا سکتا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اگر اسپیکر کو 4 دن میں استعفے منظور کرنے کا حکم دیں تو کیا پی ٹی آئی تیار ہے؟۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اسمبلی میں عوام اعتماد کرکے بھیجتے ہیں، اسمبلی اسی صورت چھوڑی جاسکتی ہے جب رکن جسمانی طور پر جانے کے قابل نہ رہے، ارکان اسمبلی کو اپنی آواز ایوان میں اٹھانی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کا جانبدار نقطہ نظر ہے کہ اسمبلی نامکمل ہے، زبانی باتیں نہ کریں، اسمبلی نہیں پسند تو سیٹیں بھی چھوڑیں، انہوں نے کہا کہ استعفوں کا سوال سیاسی نہیں آئینی ہے، استعفے منظور نہیں ہو رہے تو پی ٹی آئی عدالت سے رجوع کیوں نہیں کرتی؟۔


مشہور خبریں۔
اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل کرکے مسلمان کامیابی حاصل کرسکتے ہیں
?️ 27 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مراکش کے شہر رباط میں عالمی سیرت کانفرنس سے
مئی
مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے 24 رہنماؤں کو پھانسی کی سزا سنا دی
?️ 1 اگست 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے 24
اگست
قاہرہ کو ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی پر تشویش
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:مصری وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مغربی کنارے
مئی
حماس نے سعودی میڈیا کے دعوے کو رد کر دیا
?️ 8 اکتوبر 2021سچ خبریں: پولیٹیکل بیورو کے رکن اور حماس قیدیوں کے کیس کے
اکتوبر
سعودی ولی عہد کا دورہ چین منسوخ کرنے کی وجوہات
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی نیوز ایجنسی سے لکھا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد
مارچ
مراکش کی ایک اور صیہونی خدمت
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دوطرفہ سیکورٹی تعاون کو
جولائی
وزیر اعظم کی پنجاب وزیر اعلی ، گورنر سے ملاقات
?️ 31 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور
دسمبر
عرب ممالک میں پاکستانی محنت کشوں کا ڈراؤنا خواب
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:پاکستانی محنت کشوں کی ان کے مشکل حالات اور عرب ممالک
فروری